Connect with us

تازہ ترین

آپریشن وعدہ صادق 4 کی 89 ویں لہر، ایران نے امریکی و صہیونی اہداف پر 100 سے میزائل اور ڈرونز داغ دیے

iran missiles

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 89 ویں لہر کے تحت اسرائیل کے مختلف شہروں اور امریکی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بیان کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اور خطے کے مزاحمتی گروہوں نے مشترکہ اور مربوط کارروائی کرتے ہوئے  اس لہر کو انجام دیا۔ اس دوران 100 سے زائد بھاری میزائل اور حملہ آور ڈرونز اور 200 راکٹ مغربی ایشیا کے وسیع علاقے اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین کے شمال سے جنوب تک مختلف اہداف پر داغے گئے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ان کارروائیوں کے تحت ایلات، تل ابیب اور بنی براک سمیت مختلف مقامات پر اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جس میں اسرائیلیوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کے بعد بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈے، جہاں مبینہ طور پر 80 اہلکار موجود تھے کو نہایت درستگی سے نشانہ بنایا گیا۔ اسی طرح العدیری بیس پر امریکی فوج کے ہیلی کاپٹر یونٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک ہیلی کاپٹر تباہ جبکہ دیگر کو شدید نقصان پہنچا۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ لہر بدستور پوری شدت کے ساتھ جاری ہے اور آئندہ پیش رفت سے متعلق مزید معلومات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

aircraft aircraft
تازہ ترین9 گھنٹے ago

شہید ایرانی سپریم لیڈر اور ان کےاہل خانہ کے جسد خاکی لےکر طیارہ نجف ائیرپورٹ سے مشہد کیلئے روانہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق شہید ایرانی سپریم لیڈر اور ان کے اہل خانہ کے جسد...

us-iran us-iran
تازہ ترین10 گھنٹے ago

آؤ ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں، وعدہ کرتے ہیں کہ کوئی امریکی فوجی زندہ واپس نہیں جاسکے گا، ایران کی سخت وارننگ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ آؤ ہم تمہارا...

ismail baqae ismail baqae
تازہ ترین10 گھنٹے ago

نیٹو چیف کے بیانات جنگ میں یورپی ممالک کی دانستہ شمولیت کا اعتراف ہیں، اسماعیل بقائی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک...

crude-oil crude-oil
تازہ ترین10 گھنٹے ago

امریکا ایران کشیدگی ،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ...

khamnaie khamnaie
تازہ ترین10 گھنٹے ago

آیت اللّٰہ علی خامنہ ای اور اہل خانہ کی تدفین آج ہوگی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے شہید رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی تدفین...

trump trump
تازہ ترین10 گھنٹے ago

ایرانی ٹارگٹ کلنگ لسٹ میں میرا نام سرِ فہرست ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ میں ایران کی ٹارگٹ کلنگ کی فہرست...

targets targets
تازہ ترین10 گھنٹے ago

ایران پر تازہ حملوں میں فضائی دفاعی نظام، میزائل اور ڈرون ذخائر سمیت 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، امریکی فوج

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تازہ ترین حملوں میں ایران کے 90...

baqir qalibaf baqir qalibaf
تازہ ترین11 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز امریکی دھمکیوں سے نہیں بلکہ ایرانی انتظامات کے تحت کھولی جائے گی، باقر قالیباف

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے چیف مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نےکہا ہے کہ آبنائے...

iran-attack iran-attack
تازہ ترین11 گھنٹے ago

امریکی حملوں کے جواب میں ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر امریکی حملوں کے جواب میں...

israel-attacks-iran israel-attacks-iran
تازہ ترین11 گھنٹے ago

امریکا کے ایران پر مسلسل دوسرے روز بڑے پیمانے پر فضائی حملے، فائرفائٹر سمیت 3 شہری شہید

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے مسلسل دوسرے روز بھی ایران میں بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے،جن میں جنوبی...

Trending