پاکستان
ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ساؤتھ مجاہد اکبر خان کا کوئٹہ بلوچستان زون آفس کا دورہ، کارکردگی اور جاری تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ
کوئٹہ (صدائے سچ نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ساؤتھ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مجاہد اکبر خان نے بلوچستان زون آفس کوئٹہ کا اعلیٰ سطحی دورہ کیا۔ دورے کے دوران اینٹی کرپشن ونگ ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل محمد ادریس احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بلوچستان زون آفس پہنچنے پر سینئر افسران نے معزز مہمانوں کا پرجوش استقبال کیا۔
ایڈیشنل ڈی جی مجاہد اکبر خان نے زونل آفس میں جاری مختلف تعمیراتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا اور تعمیری معیار کو سراہا۔
ڈائریکٹر بلوچستان زون محمد بہرام خان نے وفد کو زونل آفس کے انتظامی امور، درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے لیے کیے گئے اقدامات پر مفصل بریفنگ دی۔
معزز مہمانوں کو صوبے بھر میں جرائم کی روک تھام، جاری تحقیقات اور ایف آئی اے بلوچستان زون کی مجموعی کارکردگی پر جامع پریزنٹیشن دی گئی۔
ایڈیشنل ڈی جی مجاہد اکبر خان نے بلوچستان زون کی مجموعی کارکردگی اور افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے افسران کو سخت ہدایات جاری کیں کہ عوامی شکایات کا ازالہ فوری کیا جائے اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

