Connect with us

پاکستان

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے

Government and Opposition

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تحریری معاہدے کی تیاری جاری ہے اورمعاہدے کا ڈرافٹ تیار کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان تحریری معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی میزبانی اور صدارت کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے وفود مذاکرات میں حصہ لے رہے ہیں۔

حکومت اور  اپوزیشن مذاکرات کے دوسرے دور کا گلے شکوؤں کے ساتھ آغاز ہوا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر امیر مقام نے سہیل آفریدی کے ٹویٹ کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ کہ ہم نے کل اپوزیشن سے آگے بڑھنے کےلیے لانگ مارچ منسوخ کرنےکی بات کی تھی، آج سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کا ٹویٹ کردیا۔

حکومتی وفد نے شکوہ کیا کہ سینیئر حکومتی اکابرین سے متعلق نازیبازبان بھی استعمال کی گئی، ایسےمیں ہم کیا سمجھیں کہ اپوزیشن وفد کتنا با اختیار ہے؟

ذرائع نے بتایاکہ اپوزیشن نے جواب میں کہا کہ آپ وزیردفاع خواجہ آصف کے ٹویٹ بارےکیا کہیں گے،کیا وہ درست ہے؟ اگر آگے بڑھنا ہے تو اعتماد بحال کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی وفد کا مؤقف ہے کہ ہم کھلےدل سے آئےہیں اور مکمل با اختیار ہیں جبکہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ لانگ مارچ غیر مشروط طورپرختم کریں تاکہ مذاکرات آگےبڑھیں۔

دوسری جانب ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیش رفت کا امکان ہے اور لانگ مارچ ملتوی پرخصوصی کمیٹیوں کےذریعےبات چیت جاری رکھنےکی تجویزپرغور ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں فریق قیادت سےمشاورت کے بعد اس حوالےسےفیصلہ کریں گے۔

قبل ازیں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا ملک میں انصاف، آئین کو بحال کرو، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا، بانی پی ٹی آئی کو علاج کےلیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم خلوص نیت سے مذاکرات کر رہے ہیں، دیکھتے ہیں کیا نتیجہ نکلتا ہے جبکہ سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا ہماری کوشش ہے کہ جمہوری انداز میں معاملے کا حل نکلے، امید پر دنیا قائم ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے مذاکرات کی تجویز پیش کی اور پھر یہ سلسلہ شروع ہوا۔

شیری رحمان کا کہنا تھا سوشل میڈیا پر دیئے گئے بیانات پر فی الحال کوئی ردعمل نہیں دے سکتی، مذاکرات کی میز  پر اسپیس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ معاملات کو زیر غور لایا جائے، اپنی پارٹی پوزیشن پر ہر کوئی بات کرسکتا ہے مگر مذاکرات سے متعلق کوئی بات نہیں کرسکتا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Petrol and Diesel Prices Petrol and Diesel Prices
پاکستان4 گھنٹے ago

پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے...

Dera Ismail Khan Dera Ismail Khan
پاکستان4 گھنٹے ago

ڈی آئی خان میں دو گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں دو گروپوں میں فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد جاں...

pmln-and-mqm pmln-and-mqm
پاکستان5 گھنٹے ago

ایم کیوایم کے وفد کی وزیراعظم کو خیبرپختونخوا سے متعلق فیصلوں پر حمایت کی یقین دہانی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم سے ملاقات کرکے ایم کیوایم کےوفد نے خیبر پختونخوا کے حوالے سے حکومتی فیصلوں...

Azerbaijan Against Hijab Ban Azerbaijan Against Hijab Ban
تازہ ترین5 گھنٹے ago

آذربائیجان، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کیخلاف طالبات اور اساتذہ کا احتجاج

باکو (صداۓ سچ نیوز) آذربائیجان کی حکومت کی جانب سے اسکولوں میں طالبات اور تدریسی عملے کے حجاب پہننے پر...

Raja Nasir Abbas Raja Nasir Abbas
پاکستان5 گھنٹے ago

گورنر راج کے بعد یہ ایسے بولتے ہیں کہ فاتح ہیں، بتائیں کیا عوام راضی ہیں؟ راجا ناصر عباس

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ گورنر راج کے...

us-dollar us-dollar
پاکستان5 گھنٹے ago

روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید سستا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے، اوپن اور انٹربینک مارکیٹ...

women-shadow women-shadow
پاکستان5 گھنٹے ago

اسلام آباد میں طالبہ لائبہ خودکشی کیس میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں طالبہ لائبہ خودکشی کیس میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں...

PM Shehbaz Sharif PM Shehbaz Sharif
تازہ ترین5 گھنٹے ago

پی ٹی آئی حکومت میں دہشتگردوں کو خیبر پختونخوا میں لایا گیا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں چند ماہ سے صورتحال...

Mohsin Naqvi Mohsin Naqvi
پاکستان5 گھنٹے ago

اس دن معاہدہ ہو جاتا تو ایمرجنسی نہیں لگتی، ہم میں سے کوئی نہیں چاہتا تھا ایمرجنسی لگے، محسن نقوی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اس دن معاہدہ ہو جاتا تو آج ایمرجنسی...

Gold-Rate-in-Pakistan Gold-Rate-in-Pakistan
پاکستان6 گھنٹے ago

سونا مزید مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچ گئی؟

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج سونے کی...

Trending