Connect with us

تازہ ترین

برطانیہ کا جنگی بحری جہاز مشرق وسطیٰ میں تعینات

navy ship

لندن (صداۓ سچ نیوز) برطانیہ میں مشرق وسطیٰ میں اپنا جنگی بحری جہاز ایچ ایم ایس ڈریگن تعینات کردیا ہے۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق برطانیہ نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں عالمی بحری تجارت کو لاحق خطرات کے پیش نظر اپنا جنگی بحری جہاز تعینات کیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد مستقبل میں ممکنہ کثیر الملکی بحری مشن کی تیاری کرنا ہے، جو برطانیہ اور فرانس کی مشترکہ قیادت میں تشکیل پاسکتا ہے۔

ایچ ایم ایس ڈریگن جدید فضائی دفاعی ڈسٹرائر ہے، مارچ میں اسے قبرص کے دفاع کےلیے مشرقی بحیرہ روم بھیجا گیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق فرانس پہلے ہی اپنا بحری اسٹرائیک گروپ جنوبی بحیرۂ احمر میں بھیج چکا ہے جبکہ دونوں یورپی طاقتیں خطے میں تجارتی راستوں کے تحفظ اور عالمی اعتماد کی بحالی کے لیے مشترکہ دفاعی حکمت عملی پر کام کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکہ مذاکرات اسلام آباد میں متوقع، حکومت کا اداروں کو تیاریاں مکمل کرنے کا عندیہ

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جاری 10 ہفتوں کی جنگ میں ممکنہ کمی یا سفارتی پیشرفت کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔

مجوزہ منصوبے کے تحت آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمد و رفت بحال کرنے کے لیے ایران سمیت متعدد ممالک کے ساتھ تعاون ضروری ہوگا، تاہم برطانیہ کو اپنی محدود بحری صلاحیتوں اور رائل نیوی کے کم ہوتے وسائل جیسے چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

DD PID Peshawar Visited Peshawar Press Club DD PID Peshawar Visited Peshawar Press Club
پاکستان11 گھنٹے ago

ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی ڈی پشاور رومانہ اسد خان کا پریس کلب پشاور کا دورہ

​پشاور(صدائے سچ نیوز) پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور کی ڈپٹی ڈائریکٹر رومانہ اسد خان نے پی آئی ڈی وفد کے ہمراہ...

Syed Waji Ul Hassan Shah Syed Waji Ul Hassan Shah
پاکستان11 گھنٹے ago

اخلاقیات کا فقدان کیوں؟

تحریر: وجیہہ کاظمی پاکستان کا قیام ایک ایسے تصور کے تحت عمل میں آیا تھا جہاں ہر انسان کو دین،...

gold gold
پاکستان12 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا آج پھر سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق ملک بھر میں 24...

Yemen Yemen
تازہ ترین12 گھنٹے ago

یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں سے انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا

صنعاء (صداۓ سچ نیوز) یمنی سول سوسائٹی کی متعدد تنظیموں نے کہا ہے کہ حوثی کی مسلسل کارروائیوں اور سنگین...

Ship Ship
تازہ ترین13 گھنٹے ago

صومالیہ کی پنٹ لینڈ فورس نے بحری قزاقوں سے جہاز بازیاب کرا لیا، تین پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

صومالیہ کی پنٹ لینڈ سیکیورٹی فورس نے  کارروائی کے دوران قزاقوں کے قبضہ سے ہائی جیک کیئے گئے بحری جہاز...

iranus iranus
تازہ ترین13 گھنٹے ago

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی عوام کو خط، خودکو اسرائیل سے الگ کرنےکی اپیل

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی عوام کے نام خط میں...

Petrol Petrol
پاکستان1 دن ago

پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی حکومت نے اگلے ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل...

Govt of Pakistan & Asian Development Bank Govt of Pakistan & Asian Development Bank
پاکستان2 دن ago

حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے ایشیائی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے مزید 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا پلان ہے، اس...

IIUI Lecture on Public Policy IIUI Lecture on Public Policy
پاکستان2 دن ago

مؤثر عالمی کردار کے لیے پاکستان کے آئین اور بین الاقوامی قانون کی تفہیم ناگزیر ہے، احمر بلال صوفی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پاکستان کی آئینی شناخت، بین الاقوامی قانون سے وابستگی اور عالمی سطح پر اس کی...

Gold Prices Update Gold Prices Update
پاکستان2 دن ago

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ آگئی

کراچی (صدائے سچ نیوز) امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات پر سونے کی قیمت  میں مزید کمی آگئی۔ آل...

Trending