تازہ ترین
چین کا ایک بار پھر اپنے شہریوں کیلئے ایران سے فوری انخلاء کا انتباہ جاری
بیجنگ (صداۓ سچ نیوز) چین نے غیر مستحکم اور سنگین سیکیورٹی صورتِ حال کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کو ایک بار پھر ایران سے فوری انخلاء اور محفوظ علاقوں کی طرف منتقل ہونے کا انتباہ جاری کر دیا۔
ایران میں موجود چینی سفارت خانے اور ایران میں قائم قونصل خانوں کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ایران کی فضائی حدود کے بعض حصے پروازوں کے لیے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں، تاہم خطے کی مجموعی صورتِ حال اب بھی نازک، پیچیدہ اور غیر یقینی ہے۔
چینی حکام نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ احتیاط برتیں، حساس مقامات خصوصاً ریاستی اور عسکری تنصیبات سے دور رہیں اور جلد از جلد ملک چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے بھارت کو جہنم کا گڑھا قرار دیدیا، بھارتی تلملا اٹھے
چین نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جو شہری ایران میں موجود رہنے کا فیصلہ کرتے ہیں، انہیں کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں مقامی حکام سے فوری رابطہ کرنا چاہیے اور چینی سفارتی مشنز سے مدد حاصل کرنی چاہیے۔
چینی حکام نے خبردار کیا ہے کہ سرکاری ہدایات کے باوجود ایران کا سفر کرنے والے شہریوں کو شدید سیکیورٹی خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ایسے حالات میں انہیں قونصلر معاونت حاصل کرنے میں بھی مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’ہم ایک قوم، ایک روح ہیں‘: ایران نے قیادت میں اختلافات کا ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا
اس سے قبل بھی چینی حکام نے 27 فروری کو اسی نوعیت کا انتباہ جاری کیا تھا، جو امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے آغاز سے ایک روز قبل سامنے آیا تھا۔
-
پاکستان3 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان6 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان4 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان9 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو8 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان3 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

