پاکستان
آئی ایم ایف جائزہ مذاکرات، پاکستان کو نئے اہداف اور شرائط سے آگاہ کیے جانے کا امکان
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آئی ایم ایف مشن کی رواں ماہ پاکستان آمد کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی، جبکہ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ورچوئلی ہوں۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف فی الحال پاکستان کے تمام اہداف پر اطمینان کا اظہار کر رہا ہے، جس کی بڑی وجہ پاکستان کی جانب سے بانڈز کا اجرا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کا معاملہ حکومت کے لیے بڑا چیلنج بن سکتا ہے اور مذاکرات کے دوران پاکستان کو گردشی قرضے پر سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
آئی ایم ایف نے سرکاری اخراجات میں کمی کی شرط عائد کر رکھی ہے، جس کے تحت وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات کم کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں، سرکاری اخراجات میں کمی کے لیے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ جون 2026ء تک حاصل کیے گئے اہداف پر مذاکرات ہوں گے، جبکہ رواں مالی سال کے لیے آئی ایم ایف نئے اہداف اور شرائط سے بھی آگاہ کرے گا۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

