Connect with us

تازہ ترین

غزہ، گرمی کے آتے ہی پناہ گزین کیمپوں میں جلدی بیماریاں پھیلنے لگیں

gaza

غزہ (صداۓ سچ نیوز) غزہ کے پناہ گزین کیمپوں میں جِلدی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں جبکہ اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ گرمی بڑھنے کے ساتھ صحت کا نیا بحران جنم لے سکتا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے فلسطینی پناہ گزین ادارے (انروا) کے مطابق غزہ میں حالیہ مہینوں میں جِلدی بیماریوں کے کیسز میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے، خارش، چیچک اور دیگر بیماریاں خاص طور پر بچوں میں تیزی سے پھیل رہی ہیں جس کی بڑی وجہ شدید بھیڑ، خراب صفائی اور گرم موسم ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں 2024ء کے دوران کم از کم 1 لاکھ 50 ہزار افراد جِلدی امراض کا شکار ہوئے، طبی سامان کی قلت اور اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث صورتِ حال مزید سنگین ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معاہدے پر دستخط کیلئےصدر ٹرمپ کے اسلام آباد آنے کا امکان اب بھی ہے، امریکی صحافی کیٹلین ڈورنباس

پناہ گزین فوزی النجار نے الجزیرہ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ لاکھوں لوگ انتہائی خراب حالات میں رہنے پر مجبور ہیں، کیمپوں میں کچرا، چوہے، کھٹمل، پسو اور آوارہ جانور بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے انکشاف کیا ہے کہ مارچ میں اقوامِ متحدہ کے زیرِ انتظام کیمپوں میں جِلدی بیماریوں سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تقریباً 10 ہزار ہو گئی جبکہ جنوری میں یہ تعداد 3 ہزار تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی جانب سے امریکی تجاویز پر ثالثوں کو آج جواب دیے جانے کا امکان

عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں طبی عملہ ہزاروں خیموں میں جراثیم کش اسپرے کر رہا ہے تاہم دواؤں اور اسپرے کی شدید کمی کے باعث تمام کیمپوں تک رسائی ممکن نہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

masoud-pezeshkian, mujtaba khamenei masoud-pezeshkian, mujtaba khamenei
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایرانی صدر نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے چہرے اور ٹانگوں کے زخموں سے متعلق امریکی میڈیا کو آگاہ کر دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو...

Bill Gates Bill Gates
تازہ ترین3 گھنٹے ago

اے آئی غلط ہاتھوں میں چلی گئی تویہ اربوں زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، بل گیٹس

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال سے متعلق دنیا کو خبردار...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو...

Attack Attack
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امارات نے اسرائیل کو7 اکتوبر کے حملے سے پہلے خبردار کردیا تھا، نیویارک ٹائمز کی تصدیق

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے...

Aircraft Crashes in Congo Aircraft Crashes in Congo
تازہ ترین3 گھنٹے ago

کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، فوجی عدالت کے سربراہ سمیت 14 افراد ہلاک

کنشاسا (صداۓ سچ نیوز) جمہوریہ کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو اعلیٰ...

Saudi Yemen Saudi Yemen
تازہ ترین3 گھنٹے ago

سعودی اتحادی افواج نے یمن کے حوثیوں کے 2 ڈرون حملے ناکام بنا دیے

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ یمن کے حوثیوں کے 2 ڈرون حملے ناکام بنا...

jinnah-hospital jinnah-hospital
پاکستان3 گھنٹے ago

جناح اسپتال لاہور کے آئی وارڈ میں آگ لگ گئی

لاہور (صداۓ سچ نیوز) جناح اسپتال لاہور کے آئی وارڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ آگ لگنے...

irani-flag irani-flag
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران کی شرائط پوری ہونے تک امریکاکو سزا دینے کا سلسلہ جاری رہے گا، ترجمان پاسداران انقلاب

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کا کہنا ہے کہ ایران کی7...

Trump Trump
تازہ ترین4 گھنٹے ago

صدر ٹرمپ نے ایران کی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی، امریکی اخبار کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی...

IAIS IAIS
پاکستان16 گھنٹے ago

بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے مسلم ممالک کے درمیان تزویراتی روابط بڑھانے پر زور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) تیزی سے بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجز سے مؤثر انداز...

Trending