پاکستان
کراچی میں ساڑھے تین ہزار اسکول ہیں، کسی میں بھی معیاری تعلیم نہیں، حافظ نعیم
کراچی (صداۓ سچ نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی میں ساڑھے تین ہزار اسکول ہیں، کسی میں بھی معیاری تعلیم نہیں۔
کراچی میں بنو قابل کنووکشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی گریجویشن تقریب ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے تعلیم کے دروازے بند کردیے ہیں۔ سرکاری ملازمتیں نوجوانوں کو نہیں ملتی، صنعتیں ملک سے باہر جارہی ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کی فیلڈ میں پوٹینشل نظر آیا جس سے امید اور یقین پیدا ہوا۔ کراچی سے شروع بنو قابل پروجیکٹ ملک کے تمام بڑے شہریوں میں شروع کیا جاچکا ہے۔ 16 لاکھ نوجوان بنوقابل پروگرام میں رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جو لوگ ہمارے راستے روکنا چاہتے ہیں ہم ان کا راستہ روک دیں گے۔ ہم نے آئی ٹی یونیورسٹی کا خواب دیکھا اب بہت جلد آئی ٹی یونیورسٹی بنائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پوچھتاہوں کہ ایک کروڑ 17 لاکھ بچے اسکول سے باہر کیوں ہیں؟
-
پاکستان4 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
برطانیہ اور یورپ4 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان5 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو9 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

