تازہ ترین
الیکشن وقت پر ہونگے، تاریخ بڑھانی ہوتی تو ایک ماہ پہلے بڑھا دیتے، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر
آزاد کشمیر (صداۓ سچ نیوز) چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن بروقت ہوں گے، تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ اگر الیکشن کی تاریخ آگے بڑھانی ہوتی تو ایک ماہ پہلے بڑھا دیتے۔
آزاد کشمیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کل ملازمین کی پولنگ حسب معمول اور پروگرام کے مطابق ہوگی۔ ملازمین کی پولنگ راولاکوٹ اور پلندری کے علاوہ سب جگہ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن سے متعلق افواہ پھیلائی جارہی ہیں، پورے آزاد کشمیر میں ریٹرننگ آفیسران کے پاس پولنگ میٹیریل پہنچ چکا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک امیدوار کی وفات کی وجہ سے ایل اے 24 سدھنوتی 7 میں الیکشن ری شیڈول کرنا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے کہا کہ سیکیورٹی کے لیے پاک فوج، رینجرز اور پیرا ملٹری فورسز موجود ہوں گی۔ تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کرکے پلان ترتیب دیا ہے۔
غلام مصطفیٰ مغل کا کہنا تھا کہ الیکشن صاف، شفاف، پُرامن اور غیرجانبدار ہوں گے۔ اگلے سات دنوں میں الیکشن ہونے جارہے ہیں جو ہر حال میں ہوں گے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

