Connect with us

پاکستان

نورین نیازی کا بیان ناقابل معافی ہے، کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی، عطا تارڑ

noreen-niazis

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ نورین نیازی کا بیان ناقابل معافی ہے اور اس پر کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی۔

لاہور میں آزاد کشمیر کی مہاجرین کی سیٹوں پر انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئےعطاء تارڑ نےکہاکہ ہجرت کرنے والوں کی سیٹیں ختم کرنے کا دم کسی میں نہیں، سیٹیں ختم کرنے کی سازش کشمیریوں کا پاکستان سے رشتہ کمزور کرنے کی سازش تھی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ نورین نیازی کے بیان پر عوام میں شدید غم وغصہ ہے، آپ کا بیان ناقابلِ معافی ہے، اس میں کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی،  اپنے بھائی کی سیاست کے پیچھے انہوں نے معرکہ حق پر سوال اٹھانا شروع کردیا ہے، ایسے بیانات دیتے ہيں جو بھارتی میڈيا کی زینت بنتے ہیں۔ 

انہوں نےکہا کہ آپ کی سیاست دفن ہوچکی ہے ، آپ کی پارٹی انتشار کا شکار ہے، 25 گروپ بن چکے ہیں، خیبر پختون خوا کی حکومت خوابِ خرگوش کے مزے لے رہی ہے، نورین نیازی کے بھائی کی پارٹی ڈوب رہی ہے، اس لیے یہ پاکستان کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی فیملی پاکستان مخالف بیانات کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے، معرکہ حق سے متعلق نورین نیازی کا بیان قابلِ مذمت اور افسوس ناک ہے۔

انہوں نےکہا  کہ نورین نیازی کا بیان پاکستان کی سالمیت، عزت اور وقار کے منافی ہے، پوری قوم نورین نیازی کے بیان کی مذمت کرتی ہے۔

وزیر مملکت طلال چوہدری نے بھی نورین نیازی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے خاندان کا ہدف پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے، نورین نیازی کے بیان سے ثابت ہوا کہ یہ پاکستان کے خلاف پراکیسز ہیں ، ان کا ہدف صرف ادارے نہیں بلکہ پاکستان ہے۔

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ نورین نیازی کا بیان پی ٹی آئی کے پاکستان مخالف عزائم کا ہی تسلسل ہے، بانی پی ٹی آئی اور ان کا خاندان پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

nepra nepra
پاکستان6 گھنٹے ago

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، فی یونٹ 2 روپے 8 پیسے مہنگی

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی یونٹ...

trump trump
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ڈیموکریٹس اور کمیونسٹ ایران جنگ میں امریکا کی فتح کے بجائے شکست چاہتے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس اور کمیونسٹ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران...

petrol petrol
پاکستان6 گھنٹے ago

پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اطلاق 7 ستمبر تک ہو گا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی...

Bedford Cricket Cup Bedford Cricket Cup
برطانیہ اور یورپ6 گھنٹے ago

برطانیہ کے شہر بیڈفورڈ میں کرکٹ کپ، بیڈفورڈ الیون فاتح

لوٹن (صداۓ سچ نیوز) برطانیہ کے شہر بیڈ فورڈ میں بیڈفورڈ کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس...

Baqir-Qlibaf Baqir-Qlibaf
تازہ ترین6 گھنٹے ago

علاقائی ممالک اپنی سلامتی کا فیصلہ خود کریں، مقامی سکیورٹی نظام ضروری ہے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے مشترکہ...

irani-flag irani-flag
تازہ ترین6 گھنٹے ago

حالیہ جنگ میں دشمن کے 370 سے زائد طیاروں کو نشانہ بنایا، ایرانی فضائیہ کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فضائیہ کے دفاعی ڈپٹی کوآرڈینیٹر بریگیڈیئر جنرل محمد صادقیان نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ...

Hormuz Hormuz
تازہ ترین11 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل سے متعلق امریکی دعوے اور بحری اعداد و شمار مختلف کیوں؟

آبنائے ہرمز سے تیل اور تجارتی جہازوں کی آمدورفت کے حوالے سے امریکا اور ایران کے دعوے ایک دوسرے سے...

AJK-assembly AJK-assembly
پاکستان11 گھنٹے ago

آزاد کشمیر حکومت کی نئی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

مظفرآباد (صداۓ سچ نیوز) آزاد کشمیر حکومت کی نئی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا  ہے ، وزرا سے...

Balochistan operations Balochistan operations
پاکستان11 گھنٹے ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں 48 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کیخلاف بھر پور کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ...

gold gold
پاکستان11 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی...

Trending