Connect with us

تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ کے آبنائے ہرمز پر 20 فیصد فیس کے اعلان پر ایران کا جواب

Abbas Araghchi , Donald Trump

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان پر ردِعمل دیا ہے جس میں انہوں نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام تجارتی کارگو پر 20 فیصد فیس عائد کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔

عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی محفوظ آمد و رفت یقینی بنانے والے فریق کو معاوضہ ملنا چاہیے تاہم ایران ہمیشہ اس اہم آبی گزرگاہ کا محافظ رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔

انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے 20 فیصد فیس کے اعلان کو زیادہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ’منصفانہ‘ نِرخ لے گا۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا اب آبنائے ہرمز کا ’محافظ‘ ہو گا اور سیکیورٹی و تحفظ کے اخراجات پورے کرنے کے لیے تمام کارگو پر 20 فیصد فیس وصول کی جائے گی۔

امریکی مرکزی کمان کے مطابق امریکا 14 جولائی کو شام 4 بجے (مشرقی امریکی وقت) سے ایرانی بندرگاہوں کی جانب آنے اور جانے والی بحری آمد و رفت کی ناکہ بندی دوبارہ شروع کرے گا، امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا نفاذ ایرانی بندرگاہوں سے منسلک جہازوں پر ہو گا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان دوسرے روز بھی حملوں کا تبادلہ جاری رہا جبکہ دونوں ممالک آبنائے ہرمز پر اپنے اپنے مؤقف اور اختیار کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

ایران کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والے عبوری امن معاہدے کے تحت اسے آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کو منظم کرنے اور ٹول وصول کرنے کا حق حاصل ہے جبکہ امریکا کا مؤقف ہے کہ بین الاقوامی قانون کے تحت بحری راستوں میں آزادانہ نقل و حرکت یقینی ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین آبی گزرگاہوں میں شمار کی جاتی ہے جہاں سے عالمی تیل اور مائع قدرتی گیس کی تقریباً 20 فیصد ترسیل ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ آبنائے ہرمز کی صورتِ حال پر دنیا بھر کی نظریں مرکوز ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

US Congressman US Congressman
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امریکا پھر ایسی جنگ میں پھنس گیا جس کے نتائج واضح ہیں، امریکی رکنِ کانگریس

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی رکنِ کانگریس جیسن کرو نے ایران کے خلاف جنگ کو انتہائی قابلِ پیش گوئی قرار...

fire fire
پاکستان5 گھنٹے ago

کراچی، صدر کریم سینٹر میں کپڑے کی دکان میں آتشزدگی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے علاقے صدر میں واقع کریم سینٹر میں کپڑے کی دکان میں آگ لگ گئی۔...

Islamabad High Court Islamabad High Court
پاکستان5 گھنٹے ago

پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملے کو آئینی بحران سے تشبیہ دیدی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

Mir Raza Murder Case Mir Raza Murder Case
پاکستان6 گھنٹے ago

میر رضا قتل کیس، تفتیشی افسر نے مزید اہم دستاویزات جوڈیشل کمیشن کے پاس جمع کرادیں

کراچی (صداۓ سچ نیوز) نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس کے تفتیشی افسر نے مزید اہم دستاویزات جوڈیشل کمیشن کے...

eid-transport-fares eid-transport-fares
پاکستان6 گھنٹے ago

پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔...

Esmail Baghaei Esmail Baghaei
تازہ ترین6 گھنٹے ago

کینیڈا نے اپنے ’دھونس جمانے والے ہمسائے‘ امریکا کی خوشامد کا راستہ اختیار کیا ہے، اسماعیل بقائی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران کے خلاف امریکی معاشی دباؤ کی حمایت...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین8 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز میں آمد و رفت متاثر، امریکا کا ایران کیخلاف ’فیصلہ کن اقدامات‘ کا اعلان

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگوٹ نے کہا ہے کہ واشنگٹن آبنائے ہرمز میں ایران...

pak-navy pak-navy
پاکستان8 گھنٹے ago

یومِ بحریہ کے موقع پر نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگارِ شہداء پر پروقار تقریب کا انعقاد

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد کے نیول ہیڈکوارٹرز میں یومِ بحریہ کی مناسبت سے یادگارِ شہداء پر پروقار...

crude-oil crude-oil
تازہ ترین8 گھنٹے ago

مشرقی وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال، خام تیل کی قیمتیں ڈیڑھ ماہ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچیں

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ڈیڑھ ماہ کی بلند ترین سطح...

Islamabad a New Federal Unit Islamabad a New Federal Unit
پاکستان8 گھنٹے ago

اسلام آباد کو نیا وفاقی یونٹ بنانے کی تجویز، 13عالمی دارالحکومتوں کا جائزہ

اسلام آباد (صدآۓ سچ نیوز) اسلام آباد کو نیا وفاقی یونٹ بنانے کی تجویز کے حوالے سے 13عالمی دارالحکومتوں کا...

Trending