پاکستان
کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں پھر اضافہ، اگست میں ہوئی وارداتوں نےگزشتہ7 ماہ کے ریکارڈ توڑ ڈالے
کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے، سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق اگست میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں نےگزشتہ سات ماہ کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔
سی پی ایل سی نے کراچی کے جرائم پر مبنی تازہ رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق اگست میں اسٹریٹ کرائم کی 5 ہزار 204 وارداتیں سامنے آئیں۔ موٹر سائیکل چوری کی 2 ہزار 678، گاڑی چوری کی 124 وارداتیں ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق اسلحے کے زور پر شہریوں سے 1884 موبائل فونز، 502 موٹر سائیکل اور 16 گاڑیاں چھینی گئیں۔
رپورٹ بتاتی ہےکہ اگست میں بھتہ خوری کے 8واقعات سامنے آئے، قتل و غارت گری میں 44 افرادکی جان گئی۔
اعدادوشمار کے مطابق جولائی کی نسبت اگست میں سب سے زیادہ گاڑی چھیننے کی شرح میں 33 فیصد جب کہ چوری کی شرح میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔
اسی طرح موبائل فونز اور موٹرسائیکل چھینے جانے کی وارداتوں میں بھی اضافہ سامنے آیا ہے۔
ریکارڈ کے مطابق رواں سال کےابتدائی 8 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی مجموعی وارداتوں کی تعداد 39 ہزار 98 تک جا پہنچی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

