پاکستان
سینیٹ قائمہ کمیٹی نے غیر معیاری کاسمیٹکس بنانے اور درآمد کرنے پر قید اور جرمانوں کے بل کی منظوری دیدی
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اور ٹیکنالوجی نے غیر معیاری کاسمیٹکس بنانے اور درآمد کرنے پر قید اور جرمانوں کے بل کی منظوری دے دی۔ تعلیمی اداروں میں انرجی ڈرنکس کے استعمال پر پابندی کا بل بھی منظور کرلیا گیا۔
کامل علی آغا کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی میں جنرل کاسمیٹکس بل دو ہزار چھبیس پر غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر رضا حیات ہراج نے بتایا کہ ملک میں کاسمیٹکس پر کوئی حکومتی کنٹرول نہیں۔ بیوٹی کریم میں مرکری کے استعمال سے جلد کا کینسر پھیل رہا ہے۔
قانون سازی اور معیار نہ ہونے کے باعث کاسمیٹکس ایکسپورٹ بھی نہیں ہوسکتیں۔ کاسمیٹکس بنانے والے ارب پتی بن چکے ہیں۔ چیچہ وطنی سب سے بڑا مرکز ہے۔
انھوں نے بتایا کہ بیرون ملک سے لوگ بیگ بھر بھر کر کاسمیٹکس لاتے ہیں جو بڑے اسٹورز پر فروخت ہوتی ہیں۔ اس بل میں کاسمیٹکس کی درآمد پر ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز ہے جبکہ غیرمعیاری کاسمیٹکس بنانے اور امپورٹ کرنے پر سات سال قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ غیر معیاری کاسمیٹکس کی روک تھام کیلئے اتھارٹی بھی قائم کی جائے گی۔ کمیٹی نے دونوں بل اتفاق رائے سے منظور کرلئے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

