Connect with us

تازہ ترین

گوشت کی ایکسپورٹ اور شادی بیاہ کے کھانوں پر فوری پابندی عائد کی جائے، خورشید احمد قریشی

khursheed shahid

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) صدر آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن اور ممبر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ، خورشید احمد قریشی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ گوشت کی ایکسپورٹ اور شادی بیاہ سمیت دیگر تقریبات میں گوشت کے بے دریغ استعمال پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کی جائے، بصورت دیگر آنے والی عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک کو جانوروں کی شدید قلت اور مہنگائی کے طوفان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں مویشیوں کی تعداد میں خطرناک حد تک کمی واقع ہو رہی ہے، جس کے باعث طلب اور رسد میں واضح فرق پیدا ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر فوری طور پر ایکسپورٹ پر کنٹرول اور تقریبات میں گوشت کے استعمال کو محدود نہ کیا گیا تو صورتحال مزید سنگین ہو جائے گی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فی الفور اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والی عیدالاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی شدید قلت پیدا ہو جائے گی، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوگا اور مہنگائی کا ایک نیا طوفان برپا ہو جائے گا۔
خورشید احمد قریشی نے مہنگائی کی موجودہ صورتحال کو پٹرول کی قیمتوں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ
جس طرح پٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، اسی طرح گوشت کی قیمتیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ
“اگر گوشت کی ایکسپورٹ پر فوری پابندی نہ لگائی گئی تو عیدالاضحیٰ تک گوشت اور مویشیوں کی قیمتیں بھی پٹرول کی طرح بے قابو ہو جائیں گی اور عوام کے لیے قربانی کرنا انتہائی مشکل ہو جائے گا۔”
انہوں نے کہا کہ اس وقت بکرے کے گوشت (مٹن) کی قیمتیں پہلے ہی عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوتی جا رہی ہیں اور عید کے قریب آتے ہی اس میں مزید اضافہ متوقع ہے، جس سے قربانی کے جانور خریدنا عوام کے لیے ایک بڑا چیلنج بن جائے گا۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہنگامی بنیادوں پر جامع پالیسی مرتب کی جائے، جس کے تحت گوشت کی ایکسپورٹ کو فوری طور پر روکا جائے اور شادی بیاہ و دیگر تقریبات میں گوشت کے استعمال کو ضابطے میں لایا جائے۔
انہوں نے یہ بھی تجویز دی کہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے ایتھوپیا، صومالیہ اور دیگر ممالک سے مویشیوں کی درآمد پر بھی فوری غور کیا جائے تاکہ طلب اور رسد میں توازن قائم رکھا جا سکے۔
آخر میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لے گی اور ایسے عملی و دیرپا اقدامات کرے گی جن سے نہ صرف مویشیوں کی قلت پر قابو پایا جا سکے بلکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو ریلیف بھی فراہم ہو۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Bin_govir Bin_govir
تازہ ترین3 گھنٹے ago

اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر بن گویر نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر امریکا کا دورہ منسوخ کردیا

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر بن گویر نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر امریکا...

trump trump
تازہ ترین3 گھنٹے ago

نیتن یاہو جانتے ہیں کہ باس کون ہے، امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے وائٹ ہاؤس...

pm-shehbaz-sharif and erdogan pm-shehbaz-sharif and erdogan
پاکستان4 گھنٹے ago

عالمی امن کیلئے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت انتہائی اہم ہے، ترک صدر

استنبول (صداۓ سچ نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ عالمی امن کیلئے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...

balochistan balochistan
پاکستان4 گھنٹے ago

بلوچستان حکومت کا شاہراہوں کی سکیورٹی کیلئے نئی فورس کے قیام کا فیصلہ

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان حکومت نے شاہراہوں کی سکیورٹی کیلئے نئی فورس کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔ ایڈیشنل چیف...

dead-body dead-body
پاکستان4 گھنٹے ago

گوادر کے علاقے پانوان کے قریب سے 5 افراد کی لاشیں برآمد، پولیس ذرائع

گوادر (صداۓ سچ نیوز) گوادر کے علاقے پانوان اور گنز کے درمیان پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں...

tayyip-erdoğan-with-shehbaz-sharif tayyip-erdoğan-with-shehbaz-sharif
پاکستان4 گھنٹے ago

شہبازشریف کی ترک صدرسے ملاقات، تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم

استنبول (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے استنبول میں ملاقات کی جس دوران...

erdogan-pm-house erdogan-pm-house
پاکستان4 گھنٹے ago

ایک دوسرے کےساتھ کھڑے رہیں گے’ طیب ایردوان کا شہبازشریف کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اعلان

استنبول (صداۓ سچ نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے...

imran-bushra imran-bushra
پاکستان4 گھنٹے ago

اسلام آباد ہائیکورٹ، بانی اور بشریٰ بی بی کی مبینہ قید تنہائی کیس کی سماعت، جیل ریکارڈ طلب

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی مبینہ قید...

Sardar-Tanveer-Ilyas-Election-Ticket Sardar-Tanveer-Ilyas-Election-Ticket
پاکستان4 گھنٹے ago

استحکام پاکستان پارٹی نے آزاد کشمیر کی 35 نشستوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا

آزاد کشمیر (صداۓ سچ نیوز) استحکام پاکستان پارٹی نے آزاد کشمیر کی 35 نشستوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر...

Iran-US-Pakistan- Iran-US-Pakistan-
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امریکہ اور ایران میں مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی کو پاکستان میں ہونے کا امکان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) العربیہ نے دعویٰ کیاہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 11...

Trending