Connect with us

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کا لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی اور ‘سفید انقلاب’ کے لیے انقلابی اقدام تاریخ ساز ہے، خورشید احمد قریشی

Shehbaz Sharif

​اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) صدر آل پاکستان جمیعت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن و ممبر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ خورشید احمد قریشی نے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں لائیوسٹاک کی ترقی، منہ کھُر (FMD) سے پاک زونز کے قیام اور مقامی سطح پر 30 کروڑ ویکسین خوراکوں کی تیاری کے حوالے سے منعقدہ عالی شان قومی سیمینار اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے تاریخی وژن کا پرجوش خیرمقدم کرتے ہوئے اسے لائیوسٹاک و میٹ انڈسٹری کا سنہری دور قرار دیا ہے۔

اپنے ایک خصوصی بیان میں خورشید احمد قریشی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی اور قائدانہ بصیرت کے باعث لائیوسٹاک اور ڈیری سیکٹر کو قومی معیشت کا بنیادی ستون تسلیم کرنا ایک انتہائی شاندار اور خوش آئند اقدام ہے، جس سے ملک میں دودھ اور اعلیٰ معیار کے حلال گوشت کی پیداوار میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔

​انہوں نے کہا کہ منہ کھُر بیماری سے پاک زونز کے قیام اور مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری سے جہاں ہمارے مال مویشی مہلک بیماریوں سے محفوظ رہیں گے، وہیں عالمی منڈیوں اور خلیجی ممالک کو حلال گوشت کی برآمدات بڑھا کر ملک کے لیے اربوں ڈالرز کا قیمتی زرِ مبادلہ کمایا جا سکے گا۔

خورشید احمد قریشی کا کہنا تھا کہ ساہیوال، نیلی راوی، چولستانی اور ریڈ سندھی جیسی بہترین نسلوں کی افزائش اور جدید پروسیسنگ ٹیکنالوجی کا استعمال ملک میں حقیقی ‘سفید انقلاب’ برپا کرے گا، جس سے کسانوں، مویشی پال بھائیوں، قصاب برادری اور پروسیسنگ صنعت سے وابستہ لاکھوں افراد کی معاشی حالت مستحکم ہوگی۔

​خورشید احمد قریشی نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا یہ اقدام میٹ پروسیسرز، فارمرز اور لائیوسٹاک تاجروں کے دل کی آواز ہے اور اس سے پوری صنعت میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آل پاکستان جمیعت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن اور لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ اس انقلابی وژن کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ملک کو معاشی خودکفالت کی طرف گامزن کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین31 منٹس ago

آبنائے ہرمز میں آمد و رفت متاثر، امریکا کا ایران کیخلاف ’فیصلہ کن اقدامات‘ کا اعلان

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگوٹ نے کہا ہے کہ واشنگٹن آبنائے ہرمز میں ایران...

pak-navy pak-navy
پاکستان36 منٹس ago

یومِ بحریہ کے موقع پر نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگارِ شہداء پر پروقار تقریب کا انعقاد

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد کے نیول ہیڈکوارٹرز میں یومِ بحریہ کی مناسبت سے یادگارِ شہداء پر پروقار...

crude-oil crude-oil
تازہ ترین42 منٹس ago

مشرقی وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال، خام تیل کی قیمتیں ڈیڑھ ماہ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچیں

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ڈیڑھ ماہ کی بلند ترین سطح...

Islamabad a New Federal Unit Islamabad a New Federal Unit
پاکستان47 منٹس ago

اسلام آباد کو نیا وفاقی یونٹ بنانے کی تجویز، 13عالمی دارالحکومتوں کا جائزہ

اسلام آباد (صدآۓ سچ نیوز) اسلام آباد کو نیا وفاقی یونٹ بنانے کی تجویز کے حوالے سے 13عالمی دارالحکومتوں کا...

ukrain-russia-attck ukrain-russia-attck
تازہ ترین56 منٹس ago

روسی فوج کا یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ، افراد زخمی

کیف (صداۓ سچ نیوز) روسی فوج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے...

yemen-houthis yemen-houthis
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

یمنی حوثیوں کے سعودی شہروں پر حملے، 73 افراد زخمی

سعودی اتحادی فورس کے مطابق سعودی عرب میں یمن کی حوثی جماعت انصاراللہ نے حملےکیے جس میں 73 افراد زخمی...

khursheed shahid khursheed shahid
پاکستان13 گھنٹے ago

جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیراعظم کے مشیر برائے ٹورزم سردار یاسر الیاس سے ملاقات

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر خورشید احمد قریشی...

fgeha fgeha
پاکستان13 گھنٹے ago

ایف جی ای ایچ اے کے کمرشل پلاٹس کی نیلامی 15 اور 16 ستمبر کو ہوگی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) کے زیرِ اہتمام کمرشل پلاٹس کی نیلامی کے حوالے...

JI deputy chief JI deputy chief
پاکستان14 گھنٹے ago

ہم نے اپنی تجاویز دی دیں، حکومت نے 3 دن کی مہلت مانگی ہے، نائب امیر جماعت اسلامی

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نےکہا حکومت کو جماعت اسلامی کی تجاویز دے دی گئیں۔ نائب امیر جماعت اسلامی...

sugar-mills-file-photo sugar-mills-file-photo
پاکستان14 گھنٹے ago

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا حکومت سے اضافی چینی برآمد کا مطالبہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اضافی چینی برآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے...

Trending