پاکستان
بلوچستان کے عوام کا امن،خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہیں، فیلڈ مارشل
کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا جس دوران شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ، دورے کے موقع پر فیلڈ مارشل کو بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور امن و استحکام کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ گیریژن آمد پر کمانڈر کوئٹہ کور نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا ، فیلڈ مارشل نے فیلڈ فارمیشنز کے کمانڈرز اور کمانڈنگ افسران سے ملاقات کی جس دوران بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ۔
آئی یس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو بلوچستان میں امن واستحکام کیلئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی جبکہ بلوچستان کی سماجی واقتصادی ترقی کیلئے تعاون کا جائزہ لیاگیا، فیلڈ مارشل نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت،آپریشنل تیاری اور بے لوث عزم کو سراہا۔
فیلڈمارشل نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر اداروں کے درمیان مسلسل رابطے پر زور دیا اور کہا کہ امن ایسا ماحول فراہم کرتا ہے جو معاشی سرگرمیوں اور ترقی کیلئے سازگار ہے، بلوچستان کے عوام کا امن،خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہیں۔ محفوظ،مستحکم ماحول ترقیاتی اقدامات اور معاشی مواقع کو فروغ دینےمیں معاون ہو گا۔
فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کی ثابت قدمی کو سراہا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

