Connect with us

پاکستان

سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، ناصر حسین شاہ کا محسن نقوی کے بیان پر ردِ عمل

Nasir Hussain Shah

کراچی (صداۓ سچ نیوز) وزیرِ بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر ردِ عمل میں کہا ہے کہ اصلاحات سے متعلق مثبت تجویز پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں ، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

محسن نقوی سے بہترحکمرانی، مؤثر نظام اور اصلاحات کی ضرورت پر اتفاق ہے، انتظامی اصلاحات اور صوبوں کی تشکیلِ نو دو مختلف معاملات ہیں، صوبے محض انتظامی یونٹ نہیں، ان کی تاریخ، شناخت، ثقافت، زبان ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامی اختیارات عوام کے قریب لانا مقصد ہے تو یہ کام موجودہ آئین میں کیا جاسکتا ہے، اضلاع، ڈویژنز، تحصیلیں بنائی جاسکتی ہیں، بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ سندھ کے عوام اپنی سرزمین، تاریخ اور شناخت پر واضح اور متفقہ رائے دےچکے، سندھ کی تقسیم کا سوال محض ایک انتظامی تجویز نہیں، اصلاحات سے متعلق مثبت تجویز پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ محسن نقوی سےدرخواست ہے کہ معاملے کی حساسیت اور اہمیت کوسمجھیں۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے، کوئی نہیں روک سکتا، انتظامی یونٹوں کو نہ کوئی شخص، نہ کوئی ایک سیاسی جماعت اور نہ ہی نمائندے روک سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر عوام کے دل کی آواز ہے تو انتظامی یونٹ ہر صورت بنیں گے ، عوام کی مرضی کے فیصلے سے کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، جنوبی یا شمالی پنجاب بننے سے پنجابی کی شناخت ختم نہیں ہوگی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

PM-Shehbaz-Sharif-Pims-Meeting PM-Shehbaz-Sharif-Pims-Meeting
پاکستان1 گھنٹہ ago

3 ارب روپے کا رسک پول ایس ایم ایز کی ایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس تک رسائی بڑھائے گا،وزیراعظم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ سے متعلق اجلاس ہوا جس دوران...

Pak-vs-India Pak-vs-India
پاکستان1 گھنٹہ ago

ویمنز ایشیا کپ، بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ویمنز ایشیا کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی...

Khalid-Mehmood-khokhar Khalid-Mehmood-khokhar
پاکستان2 گھنٹے ago

اگر نظام میں تبدیلی نہیں لائی جاتی تو گورننس اور کسان کے حال پر اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ پڑھ لینا چاہیے، صدر کسان اتحاد

کراچی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے کہاہے کہ  ہمارے پاس 1500 کلومیٹر کا سمندر...

Asim-Munir Asim-Munir
پاکستان2 گھنٹے ago

بلوچستان کے عوام کا امن،خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہیں، فیلڈ مارشل

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا جس دوران شہداء کی قربانیوں...

Nasir Hussain Shah Nasir Hussain Shah
پاکستان2 گھنٹے ago

سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، ناصر حسین شاہ کا محسن نقوی کے بیان پر ردِ عمل

کراچی (صداۓ سچ نیوز) وزیرِ بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر ردِ...

gujranwala jail gujranwala jail
پاکستان2 گھنٹے ago

گوجرانوالہ، گرفتار سابق جیل سپرنٹنڈنٹ سے 1 کروڑ روپے ریکور، 3 کروڑ سے زائد کی گاڑیاں برآمد کرلی گئیں

گوجرانوالہ (صداۓ سچ نیوز) گوجرانوالہ میں رشوت کے الزام میں گرفتار سابق جیل سپرنٹنڈنٹ اظہر چیمہ سے ایک کروڑ روپے نقدی ریکور...

pentagon pentagon
تازہ ترین2 گھنٹے ago

پینٹاگون سے خفیہ معلومات لیک، جوائنٹ سٹاف کے 50 ارکان کے پولی گراف ٹیسٹ کر لیئے گئے

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) پینٹاگون سے خفیہ معلومات لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کے دوران جوائنٹ اسٹاف کے 50...

us-iran us-iran
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکی فوج کا تین ایرانی تیل بردار جہازوں کو تباہ کرنےکا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی فوج نے پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی بحریہ کے 2 جنگی جہازوں پر میزائل...

gaza gaza
تازہ ترین3 گھنٹے ago

اسرائیل کی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، حملوں میں 5 افراد ہلاک، 24 زخمی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، لبنان...

gold gold
پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں دو دن تیزی کے بعد پھر کمی

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں دو دن تیزی کے بعد پھر کمی دیکھی گئی ہے۔ آل...

Trending