Connect with us

تازہ ترین

نیتن یاہو کے دوبارہ اسرائیلی وزیراعظم بننے کے امکانات معدوم، عرب جماعتوں نے گادی آئزن کوٹ کی حمایت کردی

Netanyahu

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے بعد بنیامین نیتن یاہو کے دوبارہ وزیراعظم بننے کے امکانات انتہائی کم ہو گئے۔ 

نیتن یاہوکی  اتحادی جماعت یونائیٹڈ توراہ جوڈازم نے وزیراعظم کے لیےکسی کی بھی حمایت سےانکار کردیا، یہ جماعت  قدامت پسند طلبہ کوفوجی سروس سےاستثنٰی دینےکا قانون منظور نہ ہونے پر ناراض ہے۔

یونائیٹڈ توراہ جوڈازم کے مطابق جماعت کے نمائندوں  نے اسرائیلی صدر سے مشاورت میں کسی امیدوار کی سفارش نہیں کی جبکہ مستقبل کی کسی بھی حکومت کی حمایت فوجی سروس سے استثنیٰ کے قانون سے مشروط ہوگی۔

انتخابات میں 11 نشستیں حاصل کرنے والے عرب سیاسی اتحاد ‘جوائنٹ لسٹ’ اور 8 نشستیں حاصل کرنے والی عرب جماعت ‘رام’  (Ra’am) کی جانب سے ‘یشر’ پارٹی کے چیئرمین گادی آئزن کوٹ  کی حمایت کے بعد انہیں اگلی اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) میں واضح اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔

عرب جماعت ’رام‘ کے سربراہ منصور عباس کا کہنا ہے کہ انہوں نےحکومت سازی کےلیے آئزن کوٹ کی حمایت اس لیے کی کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اُن کا حکومت بنانا ممکن ہے۔

عرب جوائنٹ لسٹ نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے وزیر اعظم کے لیے صدر اسحاق ہرزوگ کو گادی آئزن کوٹ کا نام تجویز کریں گے۔ 

اس پیشرفت  کے بعدآئزن کوٹ کو کنیسٹ میں 67 ارکان کی منظوری مل جائے گی جو کہ درکار 61 ارکان سے بھی زیادہ ہے۔ 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مبصرین کا ماننا ہے کہ آئزن کوٹ کی حمایت کرنے والی ان جماعتوں کا لازمی مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ حتمی طور پر حکومتی اتحاد میں شامل بھی ہوں گی۔

جوائنٹ لسٹ کا کہنا ہے کہ اس کے تینوں دھڑوں کے درمیان یہ متفقہ فیصلہ ’نیتن یاہو اور ان کی حکومت کو دوبارہ اقتدار میں آنے سے روکنے کے عوامی مطالبے‘ کے جواب میں کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

ambulance ambulance
پاکستان5 گھنٹے ago

کراچی: نامعلوم ملزمان کی اسپتال میں فائرنگ، ڈاکٹر جاں بحق

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے علاقے گلشن معمار میں نامعلوم مسلح ملزمان نے اسپتال میں گھس کر فائرنگ کردی،...

iranus iranus
تازہ ترین6 گھنٹے ago

امریکی حملے کا خوف یا جنگ کی تیاری؟ ایران نے جوہری مراکز کے اطراف ہنگامی اقدامات شروع کردیے

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کے ممکنہ فوجی حملے اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے خدشات کے پیش...

pakistan pakistan
پاکستان6 گھنٹے ago

خطے میں موجودہ بحرانوں کی بڑی وجہ اسرائیل کی توسیع پسندانہ کوششیں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ خطے میں موجودہ بحرانوں کی بڑی وجہ اسرائیل کی توسیع...

IRAN US IRAN US
تازہ ترین6 گھنٹے ago

کیا امریکا ایران جنگ ختم ہونے والی ہے؟ تہران نے جوہری مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی

ایران نے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق اہم معاملات پر بات چیت کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے، جسے امریکا کے...

iraqi pm iraqi pm
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایران کے خلاف کارروائیوں کیلئے عراقی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، علی الزیدی کا امریکا کو دوٹوک پیغام

بغداد (صداۓ سچ نیوز) عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے امریکی صدر کو واضح کردیا ہے کہ عراق اپنی سرزمین ایران...

Field-Marshal Field-Marshal
پاکستان7 گھنٹے ago

فیلڈ مارشل سے سوڈانی وزیر داخلہ کی ملاقات، بدلتی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سوڈان کے وزیر داخلہ نے ملاقات کی جس دوران...

supreem-court supreem-court
پاکستان7 گھنٹے ago

سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے8اصول طے کردیئے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منظور کرنے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے...

mq-9b-drone mq-9b-drone
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایرانی پاسداران انقلاب کا ایک اور امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک اور امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کر دیاہے تاہم امریکہ...

Thalassemia Thalassemia
پاکستان13 گھنٹے ago

لاہور، سرکاری تھیلیسیمیا سینٹر میں 4 ماہ سے ادویات دستیاب نہ ہونے کا انکشاف

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہور میں سرکاری تھیلیسیمیا سینٹر میں 4 ماہ سے ادویات دستیاب نہ ہونے کا انکشاف ہوا...

Gold-Rate-in-Pakistan Gold-Rate-in-Pakistan
پاکستان13 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی گراوٹ، دو دن کی تیزی کے بعد فی تولہ 6500 روپے سستا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو روزہ تیزی کا رجحان ختم ہوگیا، سونے کی قیمت...

Trending