Connect with us

پاکستان

زیارت، پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، 9 اہلکار شہید

ziarat

زیارت (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے مانگی میں پولیس کی چوکی پر مسلح افراد کے حملے میں 9 اہلکار شہید ہو گئے۔

ایس پی زیارت عبدالقدوس کے مطابق مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 9 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

شہید ہونے والے اہلکاروں کی میتیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند نے اس واقعے سے متعلق کہا ہے کہ زیارت میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، ایف سی، پولیس، سی ٹی ڈی، ایس او ڈبلیو اور اے ٹی ایف نے کلیئرنس آپریشن مکمل کیا۔

شاہد رند کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گرد حملے میں پولیس کے 9 افسران و اہلکار شہید ہوئے، شہداء میں ایس ایچ اوز تھانہ منگی اور تھانہ کواس، اے ٹی ایف انچارج اور دیگر اہلکار شامل ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی غلام سرور سمیت 8 پولیس اہلکار بحفاظت تھانہ کاچ پہنچ گئے ہیں جبکہ کانسٹیبل رضوان کو بھی بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زیارت میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے 9 پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ امن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسے بزدلانہ حملے امن کو سبوتاژ نہیں کر سکتے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

russian foreign minister russian foreign minister
تازہ ترین2 منٹس ago

امریکا ایران کشیدگی کا منصفانہ حل ناگزیر ہے، روس

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے منصفانہ حل پر زور...

iranus iranus
تازہ ترین12 منٹس ago

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی، تصادم سے بچنے کیلئے حملوں میں وقفہ

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ تصادم سے بچنے کیلئے حملوں میں وقفہ کیا...

trump-netanyahu trump-netanyahu
تازہ ترین24 منٹس ago

اسرائیلی وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان رابطہ، مختلف محاذوں پر رابطہ اور ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا،...

Mubashir Hassan and Raeesa Adil Mubashir Hassan and Raeesa Adil
ایکسکلوسِو12 گھنٹے ago

رئیسہ عادل نئی پرنسپل انفارمیشن آفیسر، مبشر حسن ڈی جی ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز) وفاقی حکومت نے انفار میشن گروپ کے گریڈ 20کے افسران رئیسہ عادل کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر...

fgeha meeting fgeha meeting
پاکستان13 گھنٹے ago

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی میں آکشن کمیٹی کا اجلاس، سیکٹر G-13 اور G-14 کے کمرشل پلاٹس کی نیلامی کے امور پر غور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) میں آکشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،...

strait-of-hormuz strait-of-hormuz
تازہ ترین15 گھنٹے ago

امریکی مہم جوئی سے آبنائے ہرمز سے فائدہ اٹھانے والے ممالک کے مفادات متاثر ہوں گے، ایران

ایران (صداۓ سچ نیوز) ترجمان پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی افواج نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول قائم کر...

Pakistan-Navy Pakistan-Navy
پاکستان15 گھنٹے ago

پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب ڈوبنے والی کارگو کشتی کے عملے کو بچالیا

اورماڑہ (صداۓ سچ نیوز) پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے نے 24 گھنٹوں میں دوسرے کامیاب ریسکیو آپریشن میں...

centcom centcom
تازہ ترین15 گھنٹے ago

دو روز میں ایرانی اہداف پر 170 حملے کیے، ساحل کے نزدیک اہداف کو نشانہ بنایا، امریکی سینٹکام

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے دو روز میں ایرانی اہداف...

aircraft aircraft
تازہ ترین1 دن ago

شہید ایرانی سپریم لیڈر اور ان کےاہل خانہ کے جسد خاکی لےکر طیارہ نجف ائیرپورٹ سے مشہد کیلئے روانہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق شہید ایرانی سپریم لیڈر اور ان کے اہل خانہ کے جسد...

us-iran us-iran
تازہ ترین1 دن ago

آؤ ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں، وعدہ کرتے ہیں کہ کوئی امریکی فوجی زندہ واپس نہیں جاسکے گا، ایران کی سخت وارننگ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ آؤ ہم تمہارا...

Trending