Connect with us

تازہ ترین

واہ اسلامی جمہوریہ

Tanveer Abbasi Chairman Awam Dost Group

تحریر: تنویر حسین

نورپور شاہاں بری امام میں اج آپریشن کا دوسرا دن تھا۔ متاثرین کے گھروں کو تجاوزات قرار دے کر ہیوی مشینری سے بلڈوز کیا جاتا رہا ہے ۔ مکینوں کو اتنی مہلت بھی نہیں دی گئی کہ وہ اپنا سامان تک نکال سکیں۔ آج بھی پولیس کی بھاری نفری نے تمام راستے بند کر کے پورے علاقے کو محاصرے میں رکھا۔ سارا دن محلہ نوری باغ میں ہیوی مشینری سے مکانات کے چھت گرائے جاتے رہے۔ دروازے، کھڑکیاں اور گھریلو سامان پوری طرح متاثرین کو نکالنے نہیں دیا گیا۔ یوں ہر خاندان کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ اور کوئی جواب دہ نہیں ۔

چھت کا سامان ٹی آئرن ، چوکے، دروازے، کھڑکیاں ، چولہے، واش بیسن، پانی کی ٹینکیاں، بجلی کا سامان ، الماریاں، پیٹیاں، گھریلو فرنیچر اور دیگر سامان بہت سارے گھروں سے نکالنے کا موقع نہ دیا گیا۔ ہیوی مشینری کے زریعے پہلے ایک مکان گرایا جاتا ، پھر دوسرے مکان کا ملبہ اس پر ڈال دیا جاتا ہے۔ تاکہ سامان مکمل طور پر ضائع ہو جائے۔ اور ساتھ ڈمپروں میں لوڈ کر کے سی ڈی اے اپنے قبضے میں لے لیتا ہے یا اسے کسی کچرے میں پھینک دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جب زمین کی قیمت انسان کی قیمت سے بڑھ جائے

اس سارے عمل میں لوگوں کو ذہنی وجسمانی اذیت دینے کے ساتھ ساتھ ان کی معاشی تباہی کی جاتی رہی۔ حالات یہ ہیں کہ لوگوں کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ وہ اپنا سامان کسی مقام پر لے جا سکیں۔ گھر تباہ، گھریلو سامان برباد، کرائے کے مکان کے لئے ایڈوانس کرایا نہیں۔ نزدیک ترین علاقے بھارہ کہو میں پہلے ہی مکان کرائے پر نہیں ملتا۔ کیونکہ اس سے پہلے سید پور اور مسلم کالونی کے ہزاروں خاندان پچھلے چھ ماہ کے دوران گھروں سے نکالے گئے۔ جو وہاں رہنے پر مجبور ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں متاثرین کے ساتھ جو ظلم و ستم ہو رہا ہے ان کی داد رسی حکومتی ادارے کرنے کے لئے تیار نہیں۔ میڈیا کو اجازت نہیں کہ وہ متاثرین کا موقف بیان کر سکے۔ گزشتہ روز سی ڈی اے نے پولیس کے زور پر اچانک متاثرین کے گھروں کو بلڈوز کرنا شروع کیا اور انہیں زبردستی گھروں سے نکلنے پر مجبور کیا تو لوگوں نے پُرامن احتجاج شروع کردیا ۔ اس پر پولیس نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کرتے ہوئے انہیں زخمی کیا۔ اور بعد میں مظاہرین کے خلاف دہشتگردی سمیت مختلف دفعات کی ایف آئی آر کاٹی۔ تقریبآ 26 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ جنہیں آج دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر کے پانچ روزہ ریمانڈ حاصل کیا گیا۔

مقامی وکلاء ٹیم گرفتار متاثرین کی ہر حوالے سے مدد کر رہی ہے۔ جن کی ضمانت کے تمام قانونی تقاضے پورے کرے گی۔ ایف آئی آر بے بنیاد الزامات پر مشتمل ہے۔ جس کا مقصد اہلیان نورپور شاہاں کو ہراساں کرنا اور ڈرانا ہے جو اپنے حقوق کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں۔ اہلیان نورپور شاہاں حوصلے اور ثابت قدمی سے ریاستی جبر اور ظلم کا سامنا کر رہے ہیں۔ البتہ یہ لمحہ فکریہ ہے۔ کہ ریاست کی آئینی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اپنے عوام کو چھت فراہم کرے، لیکن اسلام آباد میں سرمایہ داروں کے مفادات کو پورا کرنے کے لئے عوام کو اس طرح گھروں سے نکالا جا رہا ہے جیسے اسرائیلی فورسز فلسطینوں کو غزہ سے نکالتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ماں کے بغیر زندگی ادھوری ہے

لوگ سوال کرتے ہیں کہ ہمارا جرم کیا ہے؟ ایک مجرم کو بھی سزا سے پہلے جرم بتایا جاتا ہے؟ مگر ہمیں جرم بتائے بغیر ہمارے پورے خاندان کو سزا دی جا رہی ہے۔ ہمارے بچوں کا مستقبل در بدر کی ٹھوکریں، جہالت ، مناسب غذائیت سے محرومی، ریاستی تشدد سے پیدا ہونے والے نفسیاتی مسائل ہماری نسلوں کا پیچھا کرتے رہیں گے۔ کوئی ہمیں بتائے کہ اس ظلم و زیادتیوں کے بعد ہم اپنے بچوں کے سامنے ریاست کا دفاع کیسے کر سکیں گے؟ ہم کیسے ان سے وطن عزیز کے لئے محبت مانگ سکیں گے جن کے سامنے ان کا سائبان پولیس کے محاصرے میں ہیوی مشینری سے چند منٹوں میں زمین بوس کر دیا گیا۔ اور وہ سب کچھ بے بسی سے دیکھتے رہے۔ اور جنہوں نے اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کی کوشش کی ان پر دہشتگردی کا مقدمہ قائم کیا گیا۔

دین اسلام تو سلامتی کا ضامن ہے۔ اسلام کے نام پر بننے والے ملک کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لئے اپنی زمینیں اور کاروبار دینے والوں کی نسل کی سلامتی کا کون ضامن ہے؟ آج سرمایہ کاری کے نام پر ان کو دن دھاڑے مہاجر بنایا جا رہا ہے۔ ان کی زمینوں پر ہوٹل اور کثیر المنزلہ عمارات کے منصوبے ہیں۔ ان سرمایہ کاروں کے لئے قانون میں لچک، سہولیات کی یقین دہانیاں ، ٹیکسوں کی چھوٹ اور ناز و نخرے برداشت ہوں گے۔ لیکن متاثرین سے کوئی رعایت نہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Barrister Gohar Barrister Gohar
پاکستان10 گھنٹے ago

لانگ مارچ ضرور ہوگا اور پُرامن ہوگا، مفاہمت کاراستہ کبھی بند نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ضرور...

Peshawar M-1 Peshawar M-1
پاکستان10 گھنٹے ago

پشاور موٹروے ایم ون کل رات 11 بجے سے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

پشاور (صداۓ سچ نیوز) پشاور موٹروے ایم ون کل رات 11 بجے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کےلیے بند...

Recep Tayyib Erdogan Recep Tayyib Erdogan
تازہ ترین10 گھنٹے ago

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق حل کرنےکی ضرورت ہے، ہم آزاد فلسطین کی آواز بنیں گے، اردوان

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق...

Trump Trump
تازہ ترین10 گھنٹے ago

میں بڑا فیصلہ کرنے جا رہا ہوں کہ ایران کو تباہ کردوں یا انہیں دوبارہ پنپنے دوں، ٹرمپ

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ بڑا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں،...

Antonio Guterres Antonio Guterres
تازہ ترین11 گھنٹے ago

گزشتہ دہائی میں جنگوں کے خوفناک اور تباہ کن نتائج برآمد ہوئے، انتونیو گوتریس

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ گزشتہ دہائی میں شروع...

Kuwait Kuwait
پاکستان11 گھنٹے ago

وزیراعظم کی نیویارک میں کویت کے ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم  شہباز شریف کی نیویارک میں کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح سے...

Eight foreign ministers Eight foreign ministers
تازہ ترین11 گھنٹے ago

غزہ میں جنگ بندی برقرار، تمام خلاف ورزیاں ختم کی جائیں، آٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ بیان

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا نیو یارک میں غزہ پر اجلاس منعقد ہوا...

gold-rate gold-rate
پاکستان11 گھنٹے ago

پاکستان میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن...

DOnald-Trump DOnald-Trump
تازہ ترین11 گھنٹے ago

وزیراعظم پاکستان عظیم لیڈر اور بہترین شخص ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ کا اقوام متحدہ میں خطاب

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ...

Pakistan and Saudi Arabia Sign Agreement Pakistan and Saudi Arabia Sign Agreement
پاکستان20 گھنٹے ago

پاکستان، سعودیہ، سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی اور سرکاری خصوصی  پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے...

Trending