Connect with us

پاکستان

وزیراعظم سے پمز میں بچے کو بچانے والی نرس کی ملاقات، قوم کا فخر قرار دیدیا

Razia-Nooreen

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے  پمز آتشزدگی واقعے میں اپنی جان پر کھیل کر نومولود کو بچانے والی نرس رضیہ نورین سے ملاقات کی اور انہیں قوم کی بیٹی اور قوم کا فخر قرار دیا ہے  جبکہ رضیہ نورین نے وزیر اعظم ہاؤس مدعو کیے جانے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے اسے عزت افزائی قرار دیا ۔

ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے نرس کیلئے ایک کروڑروپے کا بھی اعلان کیا  اور کہاکہ 23 مارچ کو آپ کو تمغہ خدمت دیا جائے گا ۔ آپ نےایساکارنامہ سرانجام دیاہے جو یاد رکھا جائے گا ،  آپ نے جرات اور ہمت سے کام لیا ،  جان ہتھیلی پر رکھ کر بچے کی جان بچائی اور عظیم کارنامہ سرانجام دیا ۔

 وزیراعظم نے کہا کہ جس ماں کا بچہ آپ نے بچایا وہ تمام عمرآپ کو دعائیں دے گی ۔ نرس رضیہ نے واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارا میڈیکیشن کاوقت تھا جب آگ دیکھی  تو کچھ بھی سوچے بغیراندرچلی گئی ۔

دوسری سسٹر کو کہا بچے بچائیں، رضیہ نے بتایا وہ جو بچہ ریسکیو کرکے باہر لائیں اسے ایک جان پہنچان والے شخص کے ہاتھ میں دے کر دوسرے بچوں کو بچانے کیلئے پلٹیں لیکن ایک دم دھماکہ ہوگیا اور پھر ہر طرف اندھیرا چھا گیا ۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Houthi Attack Houthi Attack
تازہ ترین37 منٹس ago

شبوہ، حوثی ملیشیا کا یمنی حکومتی فورسز کے کیمپ پر حملہ، 20 افراد جاں بحق

شبوہ (صداۓ سچ نیوز) یمن کے صوبے شبوہ میں حوثی ملیشیا نے یمنی حکومتی فورسز کے کیمپ پر حملہ کر...

gold-rates gold-rates
پاکستان42 منٹس ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت برقرار ،چاندی مہنگی

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت برقرار ،چاندی مہنگی ہوگئی۔ آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ...

TikTok TikTok
پاکستان49 منٹس ago

اسلامیہ یونیورسٹی کی حدود میں سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد

بہاولپور (صداۓ سچ نیوز) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور  نے جامعہ کی حدود میں ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا ایپس کے...

Nawaz Sharif Nawaz Sharif
پاکستان56 منٹس ago

ہمارے فوجی دلیری سے لڑرہے ہیں، فوج کی قربانیوں پر کوئی شک ہی نہیں، نواز شریف

لندن (صداۓ سچ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ پاک فوج کی...

Gaza Gaza
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

غزہ میں شدید غذائی بحران کا خدشہ، ڈبلیو ایف پی کا امداد میں ایک تہائی کمی کا اعلان

غزہ (صداۓ سچ نیوز) اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے فلسطینیوں کے لیے غذائی امداد میں...

dg-ispr dg-ispr
پاکستان1 گھنٹہ ago

حرمین شریفین کا تحفظ اولین ترجیح، مقدس مقامات پر حملوں پر عسکری قیادت میں شدید غم وغصہ ہے،ترجمان پاک فوج

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری کا کہنا ہے کہ حرمین...

Muhammad Maqsood Khan Advocate Muhammad Maqsood Khan Advocate
تازہ ترین2 گھنٹے ago

برطانیہ کی جامعات اور ویزا بحران، خوابوں کا سفر یا کاغذی بھنور؟

تحریر: محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز، برطانیہ لندن کی سرد ہواؤں میں ان دنوں ایک عجیب سی بے یقینی گھلی...

Governor Faisal Karim Kundi Governor Faisal Karim Kundi
پاکستان2 گھنٹے ago

وفاق کے ساتھ اب ہمارے اختلافات نہیں ہوں گے، ساتھ چلیں گے اور ایک یونٹ ہونگے، گورنر کے پی

پشاور (صداۓ سچ نیوز) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم نے  پورے صوبےکو صاف و ستھرا بنانے...

Attacks on Ukraine Attacks on Ukraine
تازہ ترین2 گھنٹے ago

یوکرین پر روس کے بڑے حملے، کیف میں 1 شخص ہلاک، 2 زخمی

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت مختلف علاقوں...

trump-putin trump-putin
تازہ ترین2 گھنٹے ago

کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہتا جو روس کو مذاکرات کی میز سے دور کر دے، صدر ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے...

Trending