پاکستان
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈیڑھ گھنٹے بجلی بند، شدید گرمی سے وکلاء و سائلین پریشان
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں بجلی کی طویل بندش کے باعث عدالتی امور شدید متاثر ہوئے، جبکہ شدید گرمی اور اندھیرے نے وکلاء، سائلین اور عدالتی عملے کو مشکلات سے دوچار کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک بجلی معطل رہی، جس کے باعث کورٹ رومز میں اندھیرا چھا گیا، صورتِ حال کے پیشِ نظر کورٹ رومز کے دروازے کھول دیے گئے تاکہ ہوا کی آمد و رفت ممکن بنائی جا سکے۔
شدید گرمی کے باعث وکلاء اور سائلین عدالتوں کے باہر انتظار کرتے رہے، جبکہ عدالتی عملے کو بھی کیسز کی تیاری اور دفتری امور انجام دینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
بعد ازاں ڈیڑھ گھنٹے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کی بجلی بحال کر دی گئی، جس کے بعد عدالتی سرگرمیاں معمول پر آنا شروع ہوئیں۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

