Connect with us

پاکستان

لبنان جنگ بندی خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار کرے گی، وزیراعظم

pm-shehbaz

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارتی کاوشوں کو سراہا۔

ایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ لبنان جنگ بندی خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار کرے گی، صدر ٹرمپ کی جرات اور دانشمندانہ سفارتکاری سے جنگ بندی ممکن ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ ہو گیا

وزیراعظم شہبازشریف لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت اور خطے میں دیرپا امن کے لیے ہر ممکن کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل اور لبنان میں 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا۔ سیز فائر میں حزب اللہ بھی شامل ہوگی۔ سوشل میڈیا پر پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ لبنانی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کو وائٹ ہاؤس بلاؤں گا۔ 34 سال میں پہلی بار لبنان اور اسرائیل مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی ممالک میں آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے، فرانس

دوسری جانب جنگ بندی کے اعلان پر لبنان میں جشن کا سماں ہے، بیروت میں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔ جنوبی لبنان سے بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی شروع ہوگئی، صیدا شہر میں سیکڑوں افراد باہر نکل آئے اور جشن منایا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس کہتے ہیں۔ امید ہے  یہ پیشرفت تنازع کے مستقل حل کیلئے مذاکرات کی راہ ہموار کرے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

masoud-pezeshkian, mujtaba khamenei masoud-pezeshkian, mujtaba khamenei
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ایرانی صدر نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے چہرے اور ٹانگوں کے زخموں سے متعلق امریکی میڈیا کو آگاہ کر دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو...

Bill Gates Bill Gates
تازہ ترین6 گھنٹے ago

اے آئی غلط ہاتھوں میں چلی گئی تویہ اربوں زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، بل گیٹس

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال سے متعلق دنیا کو خبردار...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو...

Attack Attack
تازہ ترین7 گھنٹے ago

امارات نے اسرائیل کو7 اکتوبر کے حملے سے پہلے خبردار کردیا تھا، نیویارک ٹائمز کی تصدیق

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے...

Aircraft Crashes in Congo Aircraft Crashes in Congo
تازہ ترین7 گھنٹے ago

کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، فوجی عدالت کے سربراہ سمیت 14 افراد ہلاک

کنشاسا (صداۓ سچ نیوز) جمہوریہ کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو اعلیٰ...

Saudi Yemen Saudi Yemen
تازہ ترین7 گھنٹے ago

سعودی اتحادی افواج نے یمن کے حوثیوں کے 2 ڈرون حملے ناکام بنا دیے

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ یمن کے حوثیوں کے 2 ڈرون حملے ناکام بنا...

jinnah-hospital jinnah-hospital
پاکستان7 گھنٹے ago

جناح اسپتال لاہور کے آئی وارڈ میں آگ لگ گئی

لاہور (صداۓ سچ نیوز) جناح اسپتال لاہور کے آئی وارڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ آگ لگنے...

irani-flag irani-flag
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایران کی شرائط پوری ہونے تک امریکاکو سزا دینے کا سلسلہ جاری رہے گا، ترجمان پاسداران انقلاب

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کا کہنا ہے کہ ایران کی7...

Trump Trump
تازہ ترین8 گھنٹے ago

صدر ٹرمپ نے ایران کی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی، امریکی اخبار کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی...

IAIS IAIS
پاکستان19 گھنٹے ago

بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے مسلم ممالک کے درمیان تزویراتی روابط بڑھانے پر زور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) تیزی سے بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجز سے مؤثر انداز...

Trending