Connect with us

پاکستان

پیٹرول اور ڈیزل سستا، پبلک ٹرانسپورٹز نے کرایوں میں ریکارڈ کمی کر دی

transport-fares

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچنا شروع ہو گیا، پبلک ٹرانسپورٹ آپریٹرز نے مختلف شہروں کے کرایوں میں ریکارڈ کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، جبکہ مختلف شہروں کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی 1900 روپے تک کمی کر دی گئی ہے۔

کرایوں میں کمی کے حوالے سے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی لاہور رانا محسن کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی پر اتفاق کیا گیا۔

رانا محسن کے مطابق تمام ٹرانسپورٹ کمپنیاں نئی کرایہ نامے مرتب کر رہی ہیں اور کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ نئے کرایوں پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

نئے کرایوں کے مطابق کراچی بزنس کلاس کا کرایہ 10 ہزار 450 روپے سے کم ہو کر 8 ہزار 550 روپے مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ کراچی اکانومی کلاس کا کرایہ 8 ہزار 450 روپے سے کم ہو کر 7 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح ایبٹ آباد کا کرایہ 3 ہزار 400 روپے سے کم ہو کر 2 ہزار 800 روپے، بہاولنگر کا کرایہ 2 ہزار 350 روپے سے کم ہو کر 1 ہزار 950 روپے، فیصل آباد کا کرایہ 1 ہزار 85 روپے سے کم ہو کر 900 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی خان کا کرایہ 2 ہزار 600 روپے سے کم ہو کر 2 ہزار 130 روپے، حافظ آباد کا کرایہ 2 ہزار 200 روپے سے کم ہو کر 1 ہزار 800 روپے جبکہ لاڑکانہ کا کرایہ 8 ہزار 450 روپے سے کم ہو کر 6 ہزار 930 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

naheed khandand safdar abbasi naheed khandand safdar abbasi
پاکستان10 گھنٹے ago

​پی پی پی ورکرز کا قائدِ اعظم کے پاکستان، ۱۹۷۳ء کے آئین اور جمہوریت سے وابستگی کا اعادہ

پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز (پی پی پی ڈبلیو) کے صدر ڈاکٹر صفدر علی...

Iran Pakistan Iran Pakistan
تازہ ترین10 گھنٹے ago

ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) تہران میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران  ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل...

Southern Lebanon Southern Lebanon
تازہ ترین10 گھنٹے ago

اسرائیل جان بوجھ کر جنوبی لبنان کے جنگلات میں آگ لگا رہا ہے، لبنانی فائر فائٹرز

لبنانی فائر فائٹرز نے کہا ہے کہ اسرائیل جان بوجھ کر جنوبی لبنان کے جنگلات میں آگ لگا رہا ہے۔ ...

IG-SINDH IG-SINDH
پاکستان10 گھنٹے ago

میر رضا کیس میں غلطیاں ہوئیں،آئی جی سندھ کا بڑا اعتراف

آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ میررضا کیس میں غلطیاں ہوئیں اب ہم نے ازالہ کردیا ہے،نئی...

Trump Trump
تازہ ترین10 گھنٹے ago

ہم نے پاسداران انقلاب کو ختم کردیا ہے اور وہ فرار ہو رہے ہیں، امریکی صدر کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر...

rain-karachi rain-karachi
پاکستان10 گھنٹے ago

بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، بادل کہاں کہاں برسیں گے؟

پی ڈی ایم اے  نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے پانچویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔ اعلامیے کے...

Mir-Raza-New Mir-Raza-New
پاکستان11 گھنٹے ago

میر رضا کا پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر اسامہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) مقتول میر رضا کا پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے جناح اسپتال کے میڈیکو لیگل افسر ڈاکٹر...

Mohsin Naqvi and Iranian President Mohsin Naqvi and Iranian President
پاکستان19 گھنٹے ago

محسن نقوی اور ایرانی صدر کی ملاقات، بات چیت کی تفصیلات سامنے آگئیں

تہران (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی اندرونی...

Red Sea Red Sea
پاکستان20 گھنٹے ago

بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانی جاں بحق، وزیر خارجہ کی شدید مذمت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں...

trump-iran-deal trump-iran-deal
تازہ ترین20 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز پر ہمارا کنٹرول ہے،ہم بہت مضبوط پوزیشن میں ہیں، امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر صورتِ حال ’اچھی سمت...

Trending