Connect with us

تازہ ترین

سعودی عرب نے یمن کے شہر الحدیدہ پر فضائی حملہ کر دیا

Saudia attacks yemen

صنعاء (صدائے سچ نیوز) سعودی عرب نے یمن کے حوثیوں کے زیرِ کنٹرول اہم بندرگاہی شہر الحدیدہ پر فضائی حملے کیے ہیں۔ یہ دعویٰ حوثیوں کے زیرِ انتظام میڈیا نے کیا ہے جس کے مطابق جمعہ کی شب شہر میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق حملوں میں ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی تنصیبات اور کمران جزیرے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ حوثیوں کے ٹی وی چینل المسیرہ نے ان حملوں کو "سعودی جارحیت” قرار دیا۔

الجزیرہ کے مطابق بحیرۂ احمر میں ایک سعودی جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا، تاہم اس حوالے سے فوری طور پر سعودی حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ حوثیوں نے حال ہی میں سعودی عرب کے خلاف سمندری ناکہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے سعودی جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔ حوثی قیادت نے 20 جولائی کو اس ناکہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے اسے صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک ہفتہ قبل ہونے والے حملے کا "جوابی اقدام” قرار دیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

WORLD LITERACY DAY WORLD LITERACY DAY
پاکستان2 گھنٹے ago

بچوں کو تعلیم کی فراہمی کے آئینی عزم کے لیے ریاست کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے، آئی پی ایس

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد تقریباً ۲ کروڑ ۱۱ لاکھ ہے، جو...

PAK SAUDI PAK SAUDI
پاکستان2 گھنٹے ago

وزیراعظم کی سعودیہ میں حوثیوں کے حملے کی مذمت، مملکت کی سلامتی کیلئے مستقل حمایت کا اعادہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مملکت کی...

Petrol-Prices-Rise Petrol-Prices-Rise
پاکستان2 گھنٹے ago

پیٹرول کی اونچی اڑان، آج مزید 5 روپے 58 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا

پیٹرول کی قیمت کی اونچی اڑان جاری ہے، آج ملک میں فی لیٹر پیٹرول 5 روپے 58 پیسے مہنگا کردیا...

Naval-Chief Naval-Chief
پاکستان2 گھنٹے ago

پاک بحریہ کے زیر اہتمام 1965ء کی جنگ کی یادمیں یوم بحریہ منایا گیا، آئی ایس پی آر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آئی ایس پی آر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک بحریہ کے زیر...

West Bank West Bank
تازہ ترین2 گھنٹے ago

برطانیہ اور فرانس سمیت 12 ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے کی غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے تجارت پر پابندی عائد کردی

برطانیہ، فرانس اور کینیڈا سمیت دنیا کے 12 ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی...

onion onion
پاکستان3 گھنٹے ago

ملک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ، پیازکی قیمت 300 روپےکلو تک پہنچ گئی

ملک میں اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور مختلف شہروں میں پیاز کی قیمت 300 روپےکلو...

gold gold
پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج پھر کمی ریکارڈ

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں  کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے...

Gohar-Ali-Khan Gohar-Ali-Khan
پاکستان3 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ پنجاب نے کے پی اور دہشتگردی سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان دیا، بیرسٹرگوہرعلی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے خیبرپختونخوا کے خلاف مریم نواز کے بیان پر اظہار...

iran-russia iran-russia
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران روس کیساتھ تعاون بڑھاتے ہوئے نئے نیو کلیئر پاور پلانٹ تعمیر کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے، روسی توانائی ایجنسی

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی سرکاری جوہری توانائی کارپوریشن روس ایٹم کے سربراہ الیکسی لیخاچیوف نے کہا ہے کہ ایران...

Hafiz naeem Hafiz naeem
پاکستان3 گھنٹے ago

پیٹرول قیمت کم ہوئی تو ٹھیک ورنہ ہم بہت آگے کا پلان رکھتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمت...

Trending