Connect with us

تازہ ترین

آبنائے ہرمز پرمحصول وصولی بین الاقوامی قانون کے خلاف، اقوام متحدہ

Strait of Hormuz

نیویارک (صدائے سچ نیوز) اقوام متحدہ کے بین الاقوامی بحری ادارے (آئی ایم او) نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی بحری جہازوں پر کسی بھی قسم کا ٹول یا محصول عائد کرنا بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے، جبکہ خلیج فارس میں جاری کشیدگی کے باعث پھنسے ہوئے ہزاروں ملاحوں کی سلامتی فوری توجہ کی متقاضی ہے۔

آئی ایم او کے سیکرٹری جنرل آرسینیو ڈومینیگیز نےکہا کہ 12 اور 13 جولائی کو دوبارہ لڑائی شروع ہونے کے بعد آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت تقریباً معطل ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق خلیج فارس میں اس وقت تقریباً 500 بحری جہاز کھڑے ہیں جن پر موجود تقریباً چھ ہزار ملاح شدید خطرات سے دوچار ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ عالمی تجارت کا انحصار انہی ملاحوں پر ہے کیونکہ دنیا کا تقریباً 90 فیصد سامان سمندری راستوں سے منتقل کیا جاتا ہے۔ اگر جہاز رانی کا نظام متاثر ہوا تو اس کے اثرات پوری دنیا کی معیشت پر مرتب ہوں گے۔

ڈومینیگیز نے خبردار کیا کہ عالمی جہاز رانی گزشتہ چند برسوں سے مختلف بحرانوں کے باعث دباؤ میں ہے اور موجودہ صورتحال مزید پیچیدگی پیدا کر سکتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تنازع کے خاتمے تک بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

آئی ایم او کے مطابق اس وقت اولین ترجیح جنگ کے باعث پھنسے ہوئے تمام ملاحوں کا محفوظ انخلا ہے۔ اس کے بعد سمندری راستوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی، آبنائے ہرمز کی مکمل سکیورٹی اور مرحلہ وار بحری آمدورفت کی بحالی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ روزانہ تقریباً 135 جہازوں کی معمول کی نقل و حرکت دوبارہ شروع ہو سکے۔

سیکرٹری جنرل نے واضح کیا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت کسی بھی ملک کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں سے ٹول یا اضافی فیس وصول کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔ انہوں نے آبنائے ملاکا اور سنگاپور کے درمیان 2007 کے معاہدے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں بھی جہازوں سے کسی قسم کا اضافی محصول وصول نہیں کیا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں

Saudia attacks yemen Saudia attacks yemen
تازہ ترین2 گھنٹے ago

سعودی عرب نے یمن کے شہر الحدیدہ پر فضائی حملہ کر دیا

صنعاء (صدائے سچ نیوز) سعودی عرب نے یمن کے حوثیوں کے زیرِ کنٹرول اہم بندرگاہی شہر الحدیدہ پر فضائی حملے...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین3 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز پرمحصول وصولی بین الاقوامی قانون کے خلاف، اقوام متحدہ

نیویارک (صدائے سچ نیوز) اقوام متحدہ کے بین الاقوامی بحری ادارے (آئی ایم او) نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز...

Azadari in Mandra Azadari in Mandra
پاکستان3 گھنٹے ago

مندرہ، بسلسلہ شہادت امام حسین ؑ روایتی ماتمی جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر

مندرہ (صدائے سچ نیوز) نواسہ رسول حضرت امام حسین اور ان کی ساتھیوں کی شہادت کے سلسلے میں کاروباری شخصیت...

chenab-river chenab-river
پاکستان5 گھنٹے ago

دریائے چناب میں ہیڈ خانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب

دریائے چناب میں ہیڈ خانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چناب میں پانی...

oil oil
پاکستان5 گھنٹے ago

روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین، 6 دن میں پیٹرول 20 اور ڈیزل 55 روپے مہنگا

روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہونے کے بعد اب تک پٹرول 20روپے 81 پیسے اور...

Trump Trump
تازہ ترین6 گھنٹے ago

چین اور روس نے ایران کو اسلحہ فراہم کیا تو یہ ان کیلئے بہت برُا ہوگا، ٹرمپ نے دونوں ممالک کو ایران جنگ میں شامل ہونے سے خبردار کردیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور روس کو ایران جنگ میں شامل ہونے سے خبردار...

us-dollar us-dollar
پاکستان6 گھنٹے ago

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی بہتری

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر...

abbas-araghchi abbas-araghchi
تازہ ترین6 گھنٹے ago

امریکا کے ناجائز مطالبات کے آگے جھکیں گے، نہ ہی دھمکیوں کی زبان برداشت کریں گے، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ وہ کسی صورت دھمکیوں کی زبان برداشت نہیں...

Pak-Army Pak-Army
پاکستان7 گھنٹے ago

ٹانک میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ،12 خوارج ہلاک، 15 جوان شہید

ٹانک (صداۓ سچ نیوز) ٹانک میں مشترکہ پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے میں 12 جوان، 2...

pm-and-field-marshal pm-and-field-marshal
پاکستان7 گھنٹے ago

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے اسکائی 47 ڈیٹا سینٹر "قراقرم ون” کا افتتاح کردیا

اسلام آباد (صداۓ سچنیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے  اسکائی 47 ڈیٹا سینٹر "قراقرم ون” کا...

Trending