پاکستان
سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 21 خوارج ہلاک
پشاور (صداۓ سچ نیوز) سیکیورٹی فورسز نے 3 سے 5 ستمبر کے دوران خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 21 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق سیکیورٹی فورسز نے 31 اگست اوریکم ستمبرکی درمیانی شب شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی کی،جس کے دوران علاقے میں چھپے مزید 10 خوارج ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ مؤثر کارروائیوں کےنتیجے میں پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنے والے دہشتگردوں کو ناکام بنادیاگیا،جس کے بعد ہلاک دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 25 ہوگئی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوامیں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کیا،کہاکےپی میں کامیاب کارروائیوں کےدوران 21 دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ نےدہشتگردوں کےمذموم عزائم ناکام بنانے پرسیکیورٹی فورسزکی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا،کہاسیکیورٹی فورسز بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کےمکمل خاتمےکیلئےپرعزم ہیں،سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں،قوم دہشت گردی کےخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

