پاکستان
اگھم کوٹ روضہ اطہر کے تعمیراتی کام میں سست روی پر تشویش، جلد تکمیل کا مطالبہ
حیدرآباد (صداۓ سچ نیوز) روضہ اطہر معصومہء سندھ اگھم کوٹ پر ایامِ عزا یعنی محرم الحرام کی آمد سے صرف 2 روز قبل ایامِ عزا کی ابتدا والی عزاداری میں، وہاں سے گذرنے کا کوئی راستہ تک نہ تھا اور اس مقام پر چاروں اطراف نہ صرف بہت بڑے گڑھے کھدے ہوئے تھے جن میں سریوں کے ایسے جال بچھے ہوئے تھے کہ اگر ان میں دوران رش کوئی عزادار گرتا تو اس کے بچنے کی کوئی امید تک نہ باقی تھی۔
اس بدترین صورتحال کے بعد انجمن سپاہِ قائمِ آلِ محمد عجہ ٹنڈو جام و دیگر عزادار تنظیموں نے وہاں ملک بھر سے آنے والے لاکھوں عزاداروں کی جانیں بچانے کے لئے سرکاری ٹھیکیدار کی اس کوتاہی اور نااہلی کے خلاف احتجاج شروع کیا تو ٹھیکیدار کو مجبوراً صورتحال کو کچھ بہتر بنانا پڑا جبکہ کام کی رفتار تاحال وہی ہے کہ سائیٹ پر صرف 3 عدد مزدور کام کر رہے ہیں۔
اس صورتحال میں بھی ان چند نام نہاد دہاڑی دار پیداگیر لوگوں نے ٹھیکیدار کو بلیک میل کیئے جانے کا راگ آلاپنا شروع کردیا ہے جو بذاتِ خود ٹھیکیدار سے اس سلسلہ میں کچھ نہ کچھ وصول کرتے رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ملک کے سینئر ترین عوامی نوحہ خوان آغا سید مہر علی شاہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کن کن لوگوں نے روضہ اطہر پر دورانِ تعمیراتی کام حملہ کرکے توڑ پھوڑ کرکے روضہ کا تقدس پامال کیا، کن کن لوگوں نے قرآن شریف کے اوراق پھاڑکر قبرستان میں بکھیر کر مذہبی فساد بھڑکانے کی کوشش کی، کن کن لوگوں نے مسافرخانے کی تعمیر شدہ فاؤنڈیشن پر رات کی تاریکی میں علم پاک نصب کرکے مذہبی فساد پھیلانے کی کوشش کی، کن کن لوگوں نے سرکاری ٹھیکیدار سے نقد رقوم حاصل کیں، کن معززین نے سرکاری ٹھیکیدار سے عمرہ و زیارات کے پیکیج و دیگر فوائد حاصل کیئے، سرکاری تعمیراتی کام کو تاخیر کا شکار بنانے کے لئے کون سپاہِ صحابہ بدین والوں کو وہاں لاتا رہا، کون حیدرآباد سے تکفیری ٹولے کو وہاں لاکر بار بار احتجاج کرواتا رہا، کون ان کا مکمل خرچہ برداشت کرتا رہا اور کون انہیں ہوٹلوں پر کھانا وغیرہ کھلاکر گھروں تک پہنچاتا بھی رہا؟
ان جملہ باتوں کے آڈیو و وڈیو ثبوت رکارڈ پر اب بھی موجود ہیں جنہیں اب جلد پریس کلب کراچی میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرکے منظرعام پر لانے کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے۔
سینئر نوحہ خوان آغا سید مہر علی شاہ نے ان پیشہ ور دہاڑی دار لوگوں اور بالخصوص سرکاری کام کو مختلف حربوں سے تاخیر کا شکار بنانے والے سرکاری ٹھیکیدار کو ان ہتھکنڈوں سے گریز کرنے کا مخلصانہ مشورہ دیتے ہوئے سرکاری تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کروانے کی سنجیدہ کوشش کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

