Connect with us

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے ایک دوسرے پر ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘ کی خلاف ورزی کے الزامات

Hormaz

امریکا اور ایران نے ایک دوسرے پر ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘ کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے ہیں۔

معاملہ اس وقت شروع ہوا جب اقوام متحدہ نے آبنائے ہُرمُز میں پھنسے ملاحوں کو نکالنے کا آپریشن امریکی فوج کی نگرانی میں شروع کیا۔ پہلے مرحلے میں 1100 ملاحوں اور 27 بحری جہازوں کو آبنائے ہُرمُز میں عمان کے ساحل کی طرف سے نکال لیا۔

یہ جہاز چونکہ ایران کی اجازت کے بغیر نکالے جارہے تھے، اس لیے خلیج عمان سے گزرنے والے ایک جہاز پر پروجکیٹائل فائر کیے جانے کا ایک واقعہ گذشتہ روز پیش آیا، جس میں جہاز کو نقصان پہنچا۔ 

امریکا نے الزام لگایا کہ یہ حملہ چار ڈرونز کے ذریعے ایران نے کیا تھا۔ اس الزام کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے احمقانہ حملہ قرار دیا اور ایک صحافی کے سوال پر کہا کہ آپ کو امریکی ردعمل کا جلد پتہ چل جائے گا۔

اس بیان کے کچھ دیر بعد امریکا نے ایران کے ساحلی علاقوں پر حملہ کیا۔ امریکی فوجی سنٹرل کمانڈ سینٹکام کے مطابق امریکی لڑاکا طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون ذخیروں پر فضائی حملے کیے۔

پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی جزیرے سِرک پر امریکی فضائی حملے ناکام بنا دیے گئے ہیں۔

اس کے بعد ہفتے کی صبح ڈرونز کے ذریعے ایک بڑا حملہ بحرین پر کیا گیا۔ بحرینی وزارت خارجہ کے مطابق یہ حملے ایران نے کیے ہیں۔ ان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

پاس داران انقلاب نے کہا کہ ایران نے امریکی فضائی حملوں کے جواب میں خطے میں کئی امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے ۔

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ خطے کے ملکوں کو چاہیے کہ وہ اپنی سرزمین ایران پر حملوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔

ہفتے کے دن برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہُرمُز میں اس کے ایک تجارتی بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے جہاز کو نقصان پہنچا، تاہم عملہ مکمل محفوظ ہے۔

پاسداران انقلاب کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا ایران پر حملے کر کے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی شق نمبر 5 کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

یہ شق نہ صرف آبنائے ہُرمُز سے جہازوں کی بحفاظت آمدورفت کو یقینی بناتی ہے بلکہ ایران کو عمان کے ساتھ مل کر آبنائے کے انتظام کا طریقہ کار طے کرنے کا حق بھی دیتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

DD PID Peshawar Visited Peshawar Press Club DD PID Peshawar Visited Peshawar Press Club
پاکستان23 منٹس ago

ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی ڈی پشاور رومانہ اسد خان کا پریس کلب پشاور کا دورہ

​پشاور(صدائے سچ نیوز) پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور کی ڈپٹی ڈائریکٹر رومانہ اسد خان نے پی آئی ڈی وفد کے ہمراہ...

Syed Waji Ul Hassan Shah Syed Waji Ul Hassan Shah
پاکستان32 منٹس ago

اخلاقیات کا فقدان کیوں؟

تحریر: وجیہہ کاظمی پاکستان کا قیام ایک ایسے تصور کے تحت عمل میں آیا تھا جہاں ہر انسان کو دین،...

gold gold
پاکستان2 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا آج پھر سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق ملک بھر میں 24...

Yemen Yemen
تازہ ترین2 گھنٹے ago

یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں سے انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا

صنعاء (صداۓ سچ نیوز) یمنی سول سوسائٹی کی متعدد تنظیموں نے کہا ہے کہ حوثی کی مسلسل کارروائیوں اور سنگین...

Ship Ship
تازہ ترین2 گھنٹے ago

صومالیہ کی پنٹ لینڈ فورس نے بحری قزاقوں سے جہاز بازیاب کرا لیا، تین پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

صومالیہ کی پنٹ لینڈ سیکیورٹی فورس نے  کارروائی کے دوران قزاقوں کے قبضہ سے ہائی جیک کیئے گئے بحری جہاز...

iranus iranus
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی عوام کو خط، خودکو اسرائیل سے الگ کرنےکی اپیل

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی عوام کے نام خط میں...

Petrol Petrol
پاکستان1 دن ago

پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی حکومت نے اگلے ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل...

Govt of Pakistan & Asian Development Bank Govt of Pakistan & Asian Development Bank
پاکستان1 دن ago

حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے ایشیائی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے مزید 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا پلان ہے، اس...

IIUI Lecture on Public Policy IIUI Lecture on Public Policy
پاکستان1 دن ago

مؤثر عالمی کردار کے لیے پاکستان کے آئین اور بین الاقوامی قانون کی تفہیم ناگزیر ہے، احمر بلال صوفی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پاکستان کی آئینی شناخت، بین الاقوامی قانون سے وابستگی اور عالمی سطح پر اس کی...

Gold Prices Update Gold Prices Update
پاکستان1 دن ago

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ آگئی

کراچی (صدائے سچ نیوز) امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات پر سونے کی قیمت  میں مزید کمی آگئی۔ آل...

Trending