Connect with us

تازہ ترین

ایران امریکا امن معاہدے کے حتمی مسودے کا اعلان 24 گھنٹے میں متوقع، امریکی اخبار

us-iran

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کی جانب سے تمام محاذوں پر جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے اتوار تک امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔

امریکی اخبار نے مذاکرات کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ہفتے کے روز علی الصبح ایک عبوری مسودے پر اتفاق کر لیا گیا تھا، جس کا باضابطہ اعلان آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر متوقع ہے۔ معاہدےکے مسودے کا اعلان امریکی وقت کے مطابق اتوار کی دوپہر تک متوقع ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق اگر یہ معاہدہ ہو گیا تو چھ ہفتوں سے جاری جنگ بندی کی حیثیت تبدیل ہوجائے گی۔

اخبار کے مطابق توقع ہے کہ امریکا اور ایران تمام محاذوں پر جنگ بندی کے لیے مفاہمت پر اتوار کو اتفاق کرلیں گے، اس سلسلے میں ڈرافٹ تجاویز پر امریکا اور ایران کا ہفتے کے روز ہی اتفاق ہوچکا ہے۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار ایرانی مجلس کے اسپیکر باقر قالیباف، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور امریکا کے خصوصی نمائندے اور مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پہلے ہی مجوزہ معاہدے پر متفق ہوچکے ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ثالث کار امریکا اور ایران میں معاہدے کو حتمی شکل دینے کےلیے قریب پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معاہدہ ہوا تو بھی آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں رہے گی، ابراہیم ذوالفقاری

سی بی ایس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر نے معاہدے سے متعلق تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مختصر مگر انتہائی اہم سرکاری دورۂ ایران کے دوران ایرانی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تفصیلی مذاکرات میں حتمی مفاہمت کی جانب حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی۔

ملاقاتوں میں خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن کے قیام کیلئے جاری ثالثی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ ملاقاتیں جاری سفارتی و ثالثی کوششوں کا حصہ تھیں۔

دورہ ایران میں فیلڈ مارشل نے صدر مسعود پزشکیان، ایرانی پارلیمںٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

e-bike scheme e-bike scheme
پاکستان4 گھنٹے ago

الیکٹرک بائیک اسکیم، مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

لاہور(صداۓ سچ نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بائیک اسکیم کے تحت طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ وصول...

Iran’s Kheibar Shekan missile Iran’s Kheibar Shekan missile
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امریکا سے جنگ: ایرانی خیبر شکن میزائل سب سے زیادہ زیرِ بحث ہتھیاروں میں کیوں شامل؟

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کا خیبر شکن میزائل جس کا فارسی میں مطلب ’قلعہ شکن‘ ہے، ایران اور امریکا...

Trump Trump
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امریکی صدر کی ہرمز کا نام ’آبنانے ٹرمپ‘ رکھنے کی تجویز

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی ایک اور اہم جغرافیائی جگہ کا نام تبدیل کرنے...

us-army us-army
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران سے کشیدگی، امریکا نے مشرق وسطیٰ میں فوجی تعیناتی بڑھا دی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فوجی تعیناتی...

Israel netanyahu Israel netanyahu
تازہ ترین5 گھنٹے ago

اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ پر قبضے کے مذموم ارادے ظاہر کر دیے

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ پر قبضے کے مذموم ارادے ظاہر کر دیے۔ اسرائیلی...

hafiz naeem hafiz naeem
پاکستان5 گھنٹے ago

پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کا آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان

لاہور (صداۓ سچ نیوز) جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر...

king-charles king-charles
پاکستان5 گھنٹے ago

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کنگ چارلس سے ملاقات، خصوصی بیٹ کا تحفہ پیش کیا گیا

لندن (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے برطانوی بادشاہ چارلس کو خصوصی بیٹ کا تحفہ  پیش کیا...

Global crude oil Global crude oil
پاکستان6 گھنٹے ago

امریکا ایران کشیدگی، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں آج گر گئیں

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور فوجی حملوں کے دوبارہ خدشات کے باعث علاقائی تیل کی سپلائی متاثر...

mohsin mohsin
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ایران کی نئی حکمتِ عملی امریکا کو ہلا کر رکھ دے گی، محسن رضائی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان6 گھنٹے ago

فیکٹ پر بات کریں، الزامات نہیں لگنے دوں گا، محسن نقوی کا تنقید کرنیوالوں کو جواب

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہارنے پر تنقید کرنا سب...

Trending