تازہ ترین
ایران سے معاہدے کے بیشتر امور طے، اعلان جلد متوقع، امریکی صدر کی تصدیق
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے بیشتر معاملات طے پا چکے ہیں ،جلد ہی معاہدے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پراپنےبیان میں کہا ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے اور زیادہ ترمعاملات پر اتفاق ہو چکا ہے،معاہدے کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔
امریکی صدر نےتصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکرات مکمل ہونے کے قریب ہیں،معاملے پرپاکستانی فیلڈ مارشل سے سمیت مسلم ممالک کے رہنماوں سے بات ہوئی ہے،معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز بھی کھول دی جائے گی۔
صدرٹرمپ نےبتایاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سےبات کی،سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان، اماراتی صدر محمد بن زاید سےگفتگوکی،امیر قطر شیخ تمیم اورقطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن سے بھی بات کی، ترک صدر رجب طیب اردوان اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے ایران سے معاہدے کی حمایت کر دی
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نےایکس پرجاری اپنےبیان میں کہا کہ پاکستان اپنی امن کوششیں جاری رکھےگا،مذاکرات کا اگلادوربہت جلدہماری میزبانی میں منعقدہوگا،ٹرمپ کی کانفرنس کال انتہائی مفید اور تعمیری رہی،پاکستان کی نمائندگی فیلڈمارشل عاصم منیر نےکی۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

