پاکستان
‘ہمیں مار مار کر بے ہوش کر دیا گیا’، سسرالیوں کے مبینہ تشدد کا شکار خاتون کی دہائی
ٹیکسلا ( نمائندہ خصوصی سید ہادی عمران) سسرالیوں کے مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون اور ان کی والدہ نے پولیس اور ہسپتال انتظامیہ کے رویے کے خلاف ٹیکسلا پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، سی پی او راولپنڈی، آر پی او راولپنڈی، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام سے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران متاثرہ خاتون اسماء جاوید دختر جاوید اپنی والدہ سبز بی بی کے ہمراہ موجود تھیں۔ انہوں نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ وہ عید کے موقع پر اپنے بچوں سے ملاقات کے لیے اپنے سسرال گئی تھیں، جہاں ان کے بقول ان کے خاوند صابر وقاص، دیور سیف اور ساس نصرت بی بی نے مبینہ طور پر ان پر اور ان کی والدہ پر تشدد کیا۔
اسماء جاوید کے مطابق ملزمان نے انہیں لوہے کی سلاخوں اور دیگر سخت اشیاء سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ اور ان کی والدہ شدید زخمی ہو گئیں اور ان کی حالت غیر ہو گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے دوران مقامی افراد نے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی، جس پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

