پاکستان
میر رضا کیس، تفتیشی ٹیم کا ’’گرے ایریا‘‘ پر کام، کوئی معلومات سامنے نہ آسکیں
کراچی (صداۓ سچ نیوز) میر رضا کیس میں تفتیشی ٹیم اب 200 میٹر کے اس "گرے ایریا” پر کام کر رہی ہے جس کے بارے میں اب تک کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
میر رضا کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور تفتیشی حکام یہ پتا لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا "پرائمری کرائم سین” وہی ہے جہاں سے میر رضا کی لاش ملی یا اسے کہیں اور قتل کیا گیا ہے؟
تفتیشی ٹیم اس بات کی کھوج لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ آخری بار سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے کے بعد سے لاش ملنے تک 200 میٹر کے اس علاقے میں کیا ہوا تھا۔
تفتیشی ٹیم یہ بھی پتا لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ آیا میر رضا کے ساتھ وہیں کوئی حادثہ پیش آیا یا اسے کسی اور جگہ لے جا کر قتل کیاگیا اور پھر لاش مذکورہ مقام پر پھینکی گئی۔
ایک اور اہم چیز جس کا سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پہلے پوسٹ مارٹم میں موت کا وقت لاش ملنے سے 24 سے 36 گھنٹے قبل جب کہ دوسرے پوسٹ مارٹم میں 20 سے 22 گھنٹے قبل بتایا گیا ہے۔
میر رضا کی لاش دوپہر 12 بجے کے قریب ملی جب کہ دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹ کو دیکھا جائے تو موت کا وقت اس سے ایک روز قبل صبح 10 بجے کے قریب کا بنتا ہے۔
تفتیشی ٹیم کے لیے ایک اہم سوال یہ ہے کہ پھر صبح 5 بجے سے 10 بجے تک جو تقریباً 5 گھنٹے بنتے ہیں میر رضا اس دوران کہاں رہا؟ اس دوران ایسا کیا ہوا؟کیا میر رضا کو اغوا کر کے کہیں اور لے جایا گیا اور لاش مذکورہ مقام پر پھینکی گئی؟ اگر لاش وہاں پھینکی گئی تو اس کا وقت کیا تھا یہ بھی جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق پوسٹ مارٹم میں موت کی وجہ بھی واضح طور پر نہیں بتائی گئی ہے، میر رضا کی موت تشدد سے ہوئی یا گولی لگنے سے یہ بھی واضح نہیں ہے جب کہ موت کے وقت میں بھی پہلے اور دوسرے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں فرق ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ 200 میٹر کے اس علاقے کی فوٹیج نہیں مل رہی اور میر رضا کا موبائل فون لاک ہے جس کے لیے کمپنی سے رابطہ کیا گیا ہے، موبائل فون کے ڈیٹا کا بھی انتظار ہے جب کہ جیو فینسنگ سے جو ڈیٹا لیا گیا ہے اسے اینالائز کیا جا رہا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

