Connect with us

پاکستان

میر رضا کیس، تفتیشی ٹیم کا ’’گرے ایریا‘‘ پر کام، کوئی معلومات سامنے نہ آسکیں

Mir-Raza-Case

کراچی (صداۓ سچ نیوز) میر رضا کیس میں تفتیشی ٹیم اب 200 میٹر کے اس "گرے ایریا” پر کام کر رہی ہے جس کے بارے میں اب تک کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

میر رضا کیس کی تحقیقات  جاری ہیں اور تفتیشی حکام یہ  پتا لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا "پرائمری کرائم سین” وہی ہے جہاں سے میر رضا کی لاش ملی یا اسے کہیں اور قتل کیا گیا ہے؟

تفتیشی ٹیم اس بات کی کھوج لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ آخری بار سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے کے بعد سے لاش ملنے تک 200 میٹر کے اس علاقے میں کیا ہوا تھا۔ 

تفتیشی ٹیم یہ بھی پتا لگانے کی کوشش کررہی ہے  کہ آیا میر رضا کے ساتھ وہیں کوئی حادثہ پیش آیا یا اسے کسی اور جگہ لے جا کر قتل کیاگیا اور پھر لاش مذکورہ مقام پر پھینکی گئی۔

ایک اور اہم چیز جس کا سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پہلے پوسٹ مارٹم میں موت کا وقت لاش ملنے سے 24 سے 36 گھنٹے قبل جب کہ دوسرے پوسٹ مارٹم میں 20 سے 22 گھنٹے قبل بتایا گیا ہے۔

میر رضا کی لاش دوپہر 12 بجے کے قریب ملی جب کہ دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹ کو دیکھا جائے تو موت کا وقت اس سے ایک روز قبل صبح 10 بجے کے قریب کا بنتا ہے۔

تفتیشی ٹیم کے لیے ایک اہم سوال یہ ہے کہ پھر صبح 5 بجے سے 10 بجے تک جو تقریباً 5 گھنٹے بنتے ہیں میر رضا اس دوران کہاں رہا؟ اس دوران ایسا کیا ہوا؟کیا میر رضا کو اغوا کر کے کہیں اور لے جایا گیا اور لاش مذکورہ مقام پر پھینکی گئی؟ اگر لاش وہاں پھینکی گئی تو اس کا وقت کیا تھا یہ بھی جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق پوسٹ مارٹم میں موت کی وجہ بھی واضح طور پر نہیں بتائی گئی ہے، میر رضا کی موت تشدد سے ہوئی یا گولی لگنے سے یہ بھی واضح نہیں ہے جب کہ موت کے وقت میں بھی پہلے اور دوسرے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں فرق ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 200 میٹر کے اس علاقے کی فوٹیج نہیں مل رہی اور میر رضا کا موبائل فون لاک ہے جس کے لیے کمپنی سے رابطہ کیا گیا ہے، موبائل فون کے ڈیٹا کا بھی انتظار ہے جب کہ جیو فینسنگ سے جو ڈیٹا لیا گیا ہے اسے اینالائز کیا جا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Petrol-and-diesel Petrol-and-diesel
پاکستان45 منٹس ago

پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں 1 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں 1 روپے 34 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔ پیٹرولیم دویژن...

pakistan-holidays pakistan-holidays
پاکستان55 منٹس ago

حکومت نے 26 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

حکومت نے 26 اگست بروز بدھ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں 26 اگست...

Imran-Khan Imran-Khan
پاکستان1 گھنٹہ ago

حکومت نے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے کیس میں دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کردی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومت نے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے کیس میں دوبارہ نظرثانی درخواست دائر...

google-pak google-pak
پاکستان1 گھنٹہ ago

پاکستان اور گوگل کے درمیان قومی ڈیجیٹل تبدیلی اور جدت کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ پاکستان...

Mastung-Khadkocha-blast Mastung-Khadkocha-blast
پاکستان1 گھنٹہ ago

مستونگ، کھڈکوچہ میں باغ میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق، 3 زخمی

مستونگ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں واقع ایک باغ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین2 گھنٹے ago

مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث سپلائی متاثر، خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں جمعہ کو معمولی تبدیلی دیکھی گئی تاہم امریکا اور ایران کے درمیان جاری...

Mir-Raza-Case Mir-Raza-Case
پاکستان2 گھنٹے ago

میر رضا کیس، تفتیشی ٹیم کا ’’گرے ایریا‘‘ پر کام، کوئی معلومات سامنے نہ آسکیں

کراچی (صداۓ سچ نیوز) میر رضا کیس میں تفتیشی ٹیم اب 200 میٹر کے اس "گرے ایریا” پر کام کر...

gold-rate gold-rate
پاکستان2 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

پاکستان اور عالمی منڈی میں دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی...

israel israel
تازہ ترین2 گھنٹے ago

اسرائیل نے عالمی مخالفت کے باوجود آبادکاری منصوبے پر کام شروع کر دیا، امریکی میڈیا

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل نے عالمی مخالفت کے باوجود آبادکاری کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔...

Gohar-Ali-Khan Gohar-Ali-Khan
پاکستان2 گھنٹے ago

عمران خان کی اسپتال منتقلی، سپریم کورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی ہوئی ہے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان...

Trending