Connect with us

تازہ ترین

اقوامِ متحدہ کا نیا عالمی نقشہ، افریقا دنیا کا سب سے بڑا برِاعظم قرار

Africa declared largest continent

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایسا نیا عالمی نقشہ اپنانے کی قرارداد منظور کر لی ہے جس میں براعظموں اور ممالک کا حجم زیادہ درست انداز میں دکھایا جائے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افریقی ممالک اور بہاماس کی جانب سے اس نقشے کے لیے پیش کی گئی قرارداد کے حق میں 164 ممالک نے ووٹ دیا، 1 ملک نے مخالفت کی جبکہ 6 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

یہ قرارداد ٹوگو کی قیادت میں پیش کی گئی مہم کا حصہ تھی جس کا مقصد صدیوں سے استعمال ہونے والے نقشے میں افریقا کو اس کے حقیقی حجم کے مطابق دکھانا ہے۔

موجودہ نقشہ 16 ویں صدی میں فلیمش ماہرِ نقشہ سازی گیرارڈوس مرکیٹر نے تیار کیا تھا، اس نقشے میں قطبین کے قریب موجود علاقوں کا حجم حقیقت سے کہیں زیادہ بڑا دکھائی دیتا ہے، مثال کے طور پر گرین لینڈ اور افریقا تقریباً ایک ہی حجم کے نظر آتے ہیں حالانکہ افریقا گرین لینڈ سے تقریباً 14 گنا بڑا ہے۔

نقادوں کے مطابق اس نقشے میں یورپ اور دیگر مغربی علاقوں کو غیر متناسب طور پر نمایاں دکھایا جاتا ہے جس سے نو آبادیاتی دور کے تصورات اور مغربی برتری کا تاثر مضبوط ہوتا رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق نئے نقشے کے لیے ایکول ارتھ نقشہ اختیار کرنے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے جو براعظموں کے حقیقی رقبے کو زیادہ درست انداز میں ظاہر کرتا ہے۔

یہ قرارداد قانونی طور پر پابند نہیں اور سمندری و فضائی رہنمائی کے لیے مرکیٹر نقشے کے استعمال کو چیلنج نہیں کرتی کیونکہ ان مقاصد کے لیے یہ اب بھی موزوں سمجھا جاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا واحد ملک ہے جس نے قرارداد کی مخالفت کی ہے۔

امریکی مؤقف کے مطابق یہ اقدام ایک نظریاتی ایجنڈے کو فروغ دیتا ہے اور عالمی امن، خوش حالی اور بین الاقوامی تعلقات جیسے حقیقی مسائل سے توجہ ہٹاتا ہے۔

ٹوگو کے وزیرِ خارجہ رابرٹ ڈوسی نے کہا ہے کہ منصفانہ دنیا کا آغاز منصفانہ نقشے سے ہوتا ہے۔

فرانس جو قرارداد کا شریک سرپرست تھا، پہلے ہی مرکیٹر نقشے کو ترک کرنے کا اعلان کر چکا ہے، فرانسیسی وزیرِ خارجہ یاں نوئل بارو کے مطابق نئے نقشے زیادہ درست رقبے کی عکاسی کریں گے۔

مہم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اب اصل کام شروع ہو گا اور درست نقشے اسکولوں، نصابی کُتب، میڈیا، کاروباری اداروں اور دنیا بھر میں استعمال ہونے والے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز تک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔

ٹوگو نے رواں سال کے اختتام تک اپنے اسکولوں کے جغرافیہ کے مواد میں تبدیلی لانے اور دیگر حکومتوں، تعلیمی اداروں، عالمی تنظیموں اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بھی نئے نقشے کے استعمال پر آمادہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

افریقی مہم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ مقصد افریقا کو بڑا دکھانا نہیں بلکہ اسے درست حجم کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

PM Shehbaz Sharif PM Shehbaz Sharif
پاکستان24 منٹس ago

وزیراعظم نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت...

Trump Trump
تازہ ترین30 منٹس ago

ایران جنگ کے اخراجات و امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں پر ٹرمپ پر شدید تنقید

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینیٹرز الزبتھ وارن اور کرس مرفی نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ...

lahore-sunny-weather lahore-sunny-weather
پاکستان35 منٹس ago

باغوں کا شہر کنکریٹ کا جنگل بن گیا، لاہور کا گرین ایریا خطرناک حد تک سکڑ گیا

لاہور (صداۓ سچ نیوز) باغوں کا شہر، کنکریٹ کا جنگل بن گیا۔ لاہور کا گرین ایریا خطرناک حد تک سکڑ...

Children Living with HIV Children Living with HIV
پاکستان39 منٹس ago

سندھ، ایچ آئی وی سے متاثرہ157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینےکا عمل شروع

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ کے لیبر ڈپارٹمنٹ نے ایچ آئی وی سے متاثرہ157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40...

netanyahu netanyahu
تازہ ترین44 منٹس ago

ایران اسرائیل پر حملے کے لیے ایٹم بم بنا رہا ہے، نیتن یاہو

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اسرائیل پر حملے...

Missile Missile
تازہ ترین50 منٹس ago

ریاض کی طرف داغا گیا حوثی میزائل تباہ کر دیا، سعودی اتحاد کا دعویٰ

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی فوجی اتحادی کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا گیا...

US US
تازہ ترین58 منٹس ago

امریکا کی ترکیہ کے ہمراہ حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے کی تجویز کی تردید

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگٹ نے کہا ہے کہ حزب اللّٰہ کو غیر مسلح...

Trump Trump
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کی معاشی کارکردگی کی منظوری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معاشی کارکردگی کی منظوری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح...

Pak-Army Pak-Army
پاکستان1 گھنٹہ ago

گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک

گوادر (صداۓ سچ نیوز) گوادرمیں سیکیورٹی فورسز  نے فتنہ الہندوستان کی جانب سے تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے...

Trump Trump
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکا نے ایران کو بری طرح نقصان پہنچایا، مزید کارروائی بھی کر سکتا ہے، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مزید امریکی حملوں کی دھمکی دے دی۔ عرب میڈیا...

Trending