پاکستان
پاکستان میں ڈینگی کے کیسز سرکاری اعداد و شمار سے 125گنا زیادہ ہونے کا انکشاف
پاکستان میں ڈینگی کے کیسز سرکاری اعداد و شمار سے 125گنا زیادہ ہونے کا انکشاف ہواہے، تحقیق کے مطابق 2022 میں پاکستان میں ڈینگی کے اندازاً 32 لاکھ 80 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے، سرکاری ریکارڈ میں اسی مدت کے دوران صرف 25 ہزار 932 ڈینگی کیسز درج کیے گئے۔
آغاخان یونیورسٹی میں ڈینگی کے کیسز پر اہم تحقیقی مطالعہ سامنے آیا ہے،تحقیق میں 2012 سے 2022 تک ڈینگی کیسز کا تجزیہ کیا گیا، تحقیق میں ملک بھر کی 990 سے زائد تشخیصی لیبارٹری کلیکشن یونٹس کا ڈیٹا استعمال کیا گیا۔
تحقیق کے مطابق ڈینگی کیسزکی تعداد 2012 ءکے 1 لاکھ سے بڑھ کر2022ء میں 32 لاکھ 80 ہزار ہو گئی، 10سال میں پاکستان میں ڈینگی کیسزمیں تقریباً 33 گنااضافہ ہوا، سندھ ڈینگی سے سب سےزیادہ متاثرہ صوبہ قرار دیا گیا،2022ءمیں اندازاً 26 لاکھ 30 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔
سندھ میں 2022 ءکے دوران ہر 1 ہزار افراد میں 45.63 ڈینگی کیسز کا تخمینہ لگایا گیاہے، تھرپارکر ڈینگی کی سب سے زیادہ شرحِ وقوع والا ضلع رہا، کراچی ایسٹ میں ڈینگی کی شرحِ وقوع 1 ہزار افراد میں200.41 کیسز رہی، 15سے 49 سال عمر کے افراد ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ ہوئے۔
15 سے 49 سال عمر کے افراد میں تقریباً 16 لاکھ ڈینگی کیسز ، بلوچستان میں2022ء کے دوران ڈینگی کے 6 ہزار 785 کیسز کا تخمینہ لگایا گیاہے ۔
ڈینگی اب موسمی بیماری نہیں رہی بلکہ سال بھرمنتقلی جاری رہنے کے شواہد سامنے آ گئے ہیں، ستمبر،اکتوبر اور نومبر میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 2019، 2021 اور 2022میں پاکستان میں ڈینگی کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ۔
محققین نے صحت اور بلدیاتی اداروں کے درمیان بہتر رابطہ قائم کرنے پر زور دیاہے اور کہا کہ پالیسی ساز موجودہ اقدامات کے ساتھ ڈینگی ویکسینیشن پر غور کریں۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

