تازہ ترین
روس پر پابندیوں کا بل ٹرمپ کو دستخط کیلئے بھیج دیا گیا، بھارت اور چین بھی متاثر ہونگے
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی ایوان نمائندگان نے روس کے خلاف سخت نئی پابندیوں کے بل کی 262 کے مقابلے میں 159 ووٹوں سے منظوری دے دی جس کے بعد اسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
اس بل کے تحت روس کے توانائی اور دفاعی شعبے، صدر ولادیمیر پیوٹن اور دیگر اعلیٰ حکام پابندیوں کی زد میں آئیں گے جبکہ روسی تیل کی ترسیل میں مدد دینے والے بحری جہازوں پر بھی پابندیاں عائد ہوں گی۔
نیا بل امریکی صدر ٹرمپ کو روسی تیل اور گیس کے بڑے خریدار ممالک پر 100 فیصد تک اضافی محصولات عائد کرنے کا اختیار دیتا ہے جن میں ممکنہ طور پر چین اور بھارت بھی شامل ہیں۔
امریکی سینیٹ پہلے ہی گزشتہ ماہ 86 کے مقابلے میں 11 ووٹوں سے بل منظور کر چکی ہے جبکہ ٹرمپ اس پر دستخط کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔
بل کا مقصد روس کی جنگی آمدنی محدود کر کے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ماسکو پر دباؤ بڑھانا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان22 گھنٹے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

