تازہ ترین
جنس تبدیلی کی مخالفت، بیٹے نے چیٹ جی پی ٹی سے معلومات لے کر ماں کو قتل کردیا
لکھنؤ (صداۓ سچ نیوز) بھارت کی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں خاندانی تنازع اور جنس کی تبدیلی کی مخالفت کرنے پر بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کردیا، ملزم نے پہلے ہی چیٹ جی پی ٹی سے سزاؤں سے متعلق معلومات جمع کی ہوئی تھیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خود کو لڑکی تسلیم کرتا تھا اور جنس تبدیلی کی سرجری کروانا چاہتا تھا جبکہ اس کی ماں اور اہلخانہ سرجری کے بجائے طبی اور نفسیاتی کونسلنگ پر زور دے رہے تھے۔
پولیس کے مطابق اسی بات پر دونوں کے درمیان طویل عرصے سے تنازع چلا آ رہا تھا۔
پولیس کو ملزم کی ڈائری سے قتل کی منصوبہ بندی کے شواہد ملے ہیں، جس میں پانا، مرچ پاؤڈر اور گرم پانی کے استعمال کا ذکر لکھا ہوا تھا۔ ملزم جمعرات کے روز گھر پہنچا اور بحث بڑھنے پر ماں کے سر پر وزنی پانے سے متعدد وار کیے۔ شدید زخمی ہونے سے خاتون کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
واقعے کے بعد ملزم نے خود ہی پولیس کو فون کر کے اطلاع دی اور پولیس کے پہنچنے پر جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔
پولیس تفتیش میں سنسنی خیز انکشاف ہوا کہ ملزم نے جرم کرنے سے پہلے مصنوعی ذہانت کے ٹول ‘چیٹ جی پی ٹی’ کا استعمال کر کے نابالغ ملزمان کے قانونی عمل، پولیس کارروائی اور سزاؤں سے متعلق معلومات جمع کی تھیں۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

