Connect with us

پاکستان

پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیدیا

Senate of pakistan

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اس حوالے سے اپنا استعفیٰ سینیٹ آف پاکستان کے چیئرمین کے نام خط کے ذریعے بھجوا دیا ہے۔

استعفے کے متن میں مراد سعید نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ کی بنیاد جعلی اور ناجائز ہے اور یہ پارلیمنٹ عوام کے مینڈیٹ کی توہین میں کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں پارٹی کو سخت فیصلے کرنے چاہئیں اور فوری طور پر پارلیمانی نظام سے الگ ہونے پر غور کرنا چاہیے۔

مراد سعید نے اپنی قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ سینیٹ کے ساتھ ساتھ دیگر قانون ساز اداروں سے بھی یک مشت استعفے دیے جائیں تاکہ عوامی مینڈیٹ کے حوالے سے واضح سیاسی پیغام دیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے پارٹی کو سینیٹ سمیت قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے اجتماعی استعفوں کی تجویز دی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے مراد سعید کے سینیٹ سے استعفے کی تصدیق کر دی ہے۔

واضح رہے کہ مراد سعید 2025 میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے تاہم انہوں نے اب تک بطور سینیٹر حلف نہیں اٹھایا تھا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق اس استعفے کے بعد ملکی سیاست میں نئی بحث شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ اپوزیشن اور حکومتی حلقوں کی جانب سے بھی ردعمل متوقع ہے ۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے پارلیمانی سیاست پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں جبکہ آنے والے دنوں میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

white-house-bee-attack white-house-bee-attack
تازہ ترین6 منٹس ago

وائٹ ہاؤس میں شہد کی مکھیوں کا حملہ؟ میلانیا کے نئے بی ہائیو منصوبے کے بعد ہلچل مچ گئی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کے صدارتی محل وائٹ ہاؤس میں اُس وقت غیر متوقع صورتحال پیدا ہوگئی جب ہزاروں...

us-congressman-jack-bergman us-congressman-jack-bergman
پاکستان16 گھنٹے ago

جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر امریکی رکن کانگریس جیک برگمین نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف کی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی رکن کانگریس اور کانگریس میں پاکستانی کاکَس کے شریک سربراہ جیک برگمین نے امریکا ایران...

barrister-gohar barrister-gohar
پاکستان16 گھنٹے ago

تحریک انصاف کیساتھ اس مرتبہ امتیازی سلوک آزاد کشمیر میں کیا جارہا ہے، بیرسٹر گوہر

آزاد کشمیر(صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ تحریک...

Mohsin-Naqvi Mohsin-Naqvi
پاکستان16 گھنٹے ago

محسن نقوی کی تہران میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات، امن مذاکرات کی بحالی کے امکانات پر تبادلہ خیال

تہران (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیرداخلہ  محسن نقوی ایران پہنچ گئے جہاں انہوں نے  ایرانی  ہم منصب اسکند مومنی سے ملاقات...

uae-and-russian-presidents uae-and-russian-presidents
تازہ ترین16 گھنٹے ago

اماراتی اور روسی صدر کا رابطہ، اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

ابوظہبی (صداۓ سچ نیوز) متحدہ عرب امارات کے صدر  شیخ محمد بن زاید اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک...

qassam-brigades-chief-izz-al-din-al-haddad qassam-brigades-chief-izz-al-din-al-haddad
تازہ ترین16 گھنٹے ago

اسرائیلی حملے میں القسام بریگیڈز کے سربراہ عزالدین الحداد اپنی اہلیہ اور بیٹی سمیت شہید ہوگئے، حماس کی تصدیق

غزہ (صداۓ سچ نیوز) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے تصدیق کی ہے کہ اس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے...

mohammad-mokhber mohammad-mokhber
تازہ ترین16 گھنٹے ago

سینٹکام کے اڈوں کیخلاف ردعمل میں ایران نے تحمل کا مظاہرہ کیا جو ہمیشہ جاری نہیں رہے گا، محمد مخبر

تہران (صداے سچ نیوز) ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر  نے کہا ہے کہ حالیہ علاقائی صورتحال کے بعد...

Honoring Martyrs and Renewing the Pledge Conference, paying tribute to martyr Seyyed Ali Khamenei, condemning aggression against Iran and Lebanon Honoring Martyrs and Renewing the Pledge Conference, paying tribute to martyr Seyyed Ali Khamenei, condemning aggression against Iran and Lebanon
پاکستان21 گھنٹے ago

تکریم شہداء و تجدید عہد کانفرنس، شہیدِ سید علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت، ایران ولبنان پر جارحیت کی مذمت

سرگودہا (صدائے سچ نیوز) بین الاقوامی ادارہ الباقر کے شعبۂ تبلیغات "مجلس علماء امامیہ پاکستان” کے زیر اہتمام “تکریم شہداء...

gold gold
پاکستان21 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی

ملک بھر میں  سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ...

Pinky-Anmol Pinky-Anmol
پاکستان22 گھنٹے ago

انمول عرف پنکی کسٹمرز کو منشیات کیسے پہنچاتی تھی؟ طریقہ کار سامنے آ گیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) منشیات فروش انمول عرف پنکی کے کیس میں پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے۔ تفتیشی ذرائع...

Trending