Connect with us

تازہ ترین

جنوبی افریقی نوجوانوں کو دھوکے سے روس یوکرین جنگ پر بھیجے جانے کا انکشاف

south africa youngs

ڈربن (صداۓ سچ نیوز) جنوبی افریقا کے شہر ڈربن واپس آنے والے متعدد نوجوانوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سیکیورٹی ٹریننگ اور ملازمت کے نام پر روس بلایا گیا اور بعد ازاں یوکرین جنگ کے محاذ پر بھیج دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ سپھو دلامینی کے مطابق روس پہنچنے کے بعد ان سے کپڑے، دستاویزات اور ذاتی سامان تک جلوا دیا گیا، اُنہوں نے بتایا کہ شروع سے ہی حالات انتہائی سخت تھے اور ہمیں جنگ کے لیے تیار کیے بغیر اگلی صفوں میں بھیج دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا کے 20 سے 39 سال کے درمیان درجنوں نوجوانوں کو گزشتہ سال روس بھیجا گیا تھا، ان کا کہنا ہے کہ انہیں وی آئی پی باڈی گارڈ کی تربیت کا وعدہ کیا گیا تھا مگر بعد میں انہیں ایک نیم فوجی گروپ کے تحت یوکرین کے مشرقی علاقے ڈونباس میں لڑنے پر مجبور کیا گیا۔

اس معاملے میں جنوبی افریقا کے سابق صدر جیکب زوما کی بیٹی دودوزیلے زوما سمبودلا کا نام بھی سامنے آیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے نوجوانوں کی بھرتی میں کردار ادا کیا۔

اس اسکینڈل کے بعد وہ پارلیمنٹ کی نشست سے مستعفی ہو گئی ہیں جبکہ پولیس نے الزامات پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ روسی افواج نے افریقی جنگجوؤں کو سب سے خطرناک مشنز پر بھیجا اور ان کے ساتھ نسلی امتیاز بھی برتا گیا، بعض افراد کو ڈرون حملوں کے دوران زخمیوں اور لاشوں کو اٹھانے کے لیے بھیجا جاتا تھا۔

جنوبی افریقی حکومت کے مطابق 15 شہریوں کو روس سے واپس لایا گیا ہے جبکہ 2 افراد جنگ میں ہلاک ہو چکے ہیں، 1 زخمی شخص وہیل چیئر پر وطن لوٹا ہے جبکہ 1 کا پیر ڈرون حملے میں ضائع ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا کے صدر سیرل رامافوسا نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے رابطہ کر کے شہریوں کی واپسی ممکن بنانے میں کردار ادا کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق روس کی نجی فوجی کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے افریقی ممالک میں بھرتی مہم چلائی اور نوجوانوں کو نوکری، تربیت یا یورپ پہنچنے کے وعدوں کے ذریعے جنگ میں شامل کیا۔

رپورٹس کے مطابق 36 افریقی ممالک کے کم از کم  1400 سے زائد افراد روسی افواج کے ساتھ جنگ میں شامل ہوئے جن میں گھانا، کینیا، زمبابوے اور جنوبی افریقا کے شہری بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا میں اس معاملے پر تحقیقات جاری ہیں اور ممکنہ طور پر بھرتی کرنے والے افراد کے خلاف انسانی اسمگلنگ اور غیر ملکی جنگ میں شرکت کے الزامات عائد کیے جا سکتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Al Pakistan Jamiat Al Quresh Meet Welfare Association rejects proposal of slaughter house in sihala Al Pakistan Jamiat Al Quresh Meet Welfare Association rejects proposal of slaughter house in sihala
پاکستان12 گھنٹے ago

سہالہ سلاٹر ہاؤس کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ مسترد، اسلام آباد کے لیے I-11/4 میں جدید سلاٹر ہاؤس بنایا جائے: جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اہم مشترکہ اجلاس مرکزی صدر خورشید...

imam hassan mujtaba as imam hassan mujtaba as
پاکستان13 گھنٹے ago

مجالسِ عزا بسلسلہ شہادتِ فرزندِ رسول حضرت امامِ حسنؑ 27 اور28 صفرالمظفر امام بارگاہ دربارِ سخی شاہ پیارا بادشاہ میں منعقد ہوںگی

راولپنڈی (صدائے سچ نیوز) شہادتِ فرزندِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت امامِ حسنِ مجتبیٰ علیہ السلام و خاتم...

gold gold
پاکستان19 گھنٹے ago

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل 5 ویں روز اضافہ

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل 5 ویں روز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آل...

Esmail Baghaei Esmail Baghaei
تازہ ترین19 گھنٹے ago

سعودی عرب، ترکیہ، پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ ایران کیلئے خطرہ نہیں، اسماعیل بقائی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ سعودی عرب، ترکیہ، پاکستان کے درمیان...

islamabad-high-court islamabad-high-court
پاکستان20 گھنٹے ago

ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر مملکت اور وزیراعظم کو نوٹس

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نئے ججز کی تعیناتی کی سمری منظوری میں تاخیر کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ...

Mojtaba Khamenei، Bagher Zolqadr Mojtaba Khamenei، Bagher Zolqadr
تازہ ترین20 گھنٹے ago

مجتبیٰ خامنہ ای نے باقر ذوالقدر کو سیاسی مشیر مقرر کر دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای نے محمد باقر ذوالقدر کو اپنا سیاسی مشیر...

Mir Raza Mir Raza
پاکستان21 گھنٹے ago

میر رضا کے پھیپھڑے تیزاب سے شدید متاثر، کسی اور کے پسینے کے نشان بھی ملنے کا انکشاف

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں نوجوان تاجر میر رضا کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔...

baqir qalibaf baqir qalibaf
تازہ ترین21 گھنٹے ago

ایرانی عوام دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر رہے ہیں، باقر قالیباف

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے...

rain rain
تازہ ترین21 گھنٹے ago

چین میں سمندری طوفان ڈولفن کمزور، بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری

بیجنگ (صداۓ سچ نیوز) چین کے مشرقی علاقوں سے ٹکرانے کے بعد سمندری طوفان ڈولفن کمزور پڑ گیا تاہم کئی...

fire fire
تازہ ترین21 گھنٹے ago

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں جنگلات کی آگ بےقابو، 20 ہزار افراد بے گھر

برٹش کولمبیا (صداۓ سچ نیوز) کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں جنگلات میں لگی آگ بےقابو ہوگئی،حکام نے ہنگامی حالت...

Trending