تازہ ترین
چیک ریپبلک میں اسرائیل کیلئے اسلحہ بنانے والی فیکٹری کو آگ لگادی گئی
پراگ (صدائے سچ نیوز) چیک ریپبلک میں اسرائیل کے لیے اسلحہ بنانے والی فیکٹری کو آگ لگا دی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق چیک ریپبلک کے شہر پردو بیس میں قائم فیکڑی کو آگ لگا دی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق چیک ریپبلک کی فیکٹری نے اسرائیل کے لیے ڈرون بنانےکا معاہدہ کیا تھا۔
دارالحکومت پراگ کے مشرق میں 120 کلومیٹر دور واقع ایلبٹ سسٹمز نامی اس فیکٹری میں لگی آگ نے مزید ایک بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
یہ بھی پڑھیں: ابوظہبی میں ایران حملوں کی ویڈیوز شیئر کرنے پر 109 افراد گرفتار
پولیس کا کہنا ہےکہ واقعےکی تحقیقات جاری ہیں، آگ لگنے سےکسی کے زخمی ہونےکی اطلاع نہیں۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ اسرائیل مخالف گروپ نے آگ لگائی اور اس کی ویڈیو بھی جاری کی۔
اسرائیل مخالف گروپ کا کہنا ہےکہ انہوں نے یہ کارروائی غزہ میں نسل کشی کے اسرائیلی اقدامات کے جواب میں کی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

