پاکستان
آپریشن غضب للحق کے اثرات، خیبرپختونخوا میں دہشت گردی میں 65 فیصد کمی
پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبر پختون خوا میں آپریشن غضب للحق کے آغاز کے بعد صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق سال کے آغاز سے پہلے خیبر پختون خوا میں 240 دہشت گردی کے واقعات پیش آئے، لیکن آپریشن کے بعد سے صرف 80 واقعات رپورٹ ہوئے، جو 65 فیصد کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔
صوبے میں رواں سال مجموعی طور پر 323 دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں، جس کی دستاویزی تفصیلات موجود ہیں۔
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں اور ان کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنانے سے صوبے میں دہشت گردی میں کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک سے ہر صورت دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا، آپریشن غضب للحق میں متعدد دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ مارے گئے ہیں، افغانستان کی عبوری حکومت نے دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں کی نشاندہی میں تعاون کیا۔
چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا شہاب علی شاہ نے کہا کہ آپریشن غضب للحق کے نتیجے میں صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں، وفاقی اور صوبائی ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں اور حکومت اور تمام متعلقہ ادارے اس مقصد کے لیے ایک پیج پر ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

