Connect with us

پاکستان

مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور پاکستان کی ثالثی کا کردار، آج ایوان صدر میں ایک اور بیٹھک ہوگی

middle-east-tensions

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان کی ثالثی کے معاملے پر آج ایوان صدر میں ایک اور بیٹھک ہوگی۔

صدرمملکت آصف علی زرداری اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف اور اہم وفاقی وزراء شرکت کریں گے۔ عسکری اور صوبائی قیادت کی شرکت بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ سے جنگ کے بادل ہٹانے کےلیے پاکستان نے امن کی شمع تھام لی ہے۔ گزشتہ روز خطے میں قیام امن کےلئے پاکستان، سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر نے امریکا ایران جنگ بندی پر اتفاق کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے پر زور دیا۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ تینوں مسلم ممالک نے پاکستانی کی سفارتکاری کی کوششوں کی تعریف اور  تائید کی۔  چین بھی پاکستان کے تعمیری کردار کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔  خطے میں امن کیلئے پرعزم ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایران اورامریکا کے درمیان مذاکرات کیلئےکاوشیں کررہاہے، پاکستان کی امن کیلئے کاوشوں کو سراہا جانا چاہیے، وزیراعظم کی قیادت میں علاقائی، عالمی امن کیلئے پاکستان بھرپور کردار اداکررہاہے۔ خطےمیں جاری کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں۔ یواین چارٹرکےتحت تمام ممالک کی خودمختاری اورسلامتی کا احترام کیا جانا چاہیے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ اجلاس میں خطے کی بدلتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، سعودی عرب،مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے ساتھ میٹنگ اچھی رہی، مسلم امہ کا اتحاد موجودہ صورتحال میں مزید اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

نائب وزیراعظم کہا ہے کہ پاکستان خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور اسی سلسلے میں ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ اسحاق ڈار نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا ساتھ دے۔

اجلاس میں چاروں برادر ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا اور اس مقصد کے لیے وزارت خارجہ کے سینئر حکام پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو باہمی مشاورت سے آئندہ لائحہ عمل طے کرے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

rain-pakistan rain-pakistan
پاکستان5 گھنٹے ago

آئندہ 24گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24گھنٹے کے دوران تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ...

Imran Khan’s Imran Khan’s
پاکستان5 گھنٹے ago

10اگست کو عمران خان کے طبی معائنےکی رپورٹ سامنے آگئی، میڈیکل بورڈ نے اینگزائٹی لیول تھری پلس قرار دیا

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) اڈیالہ جیل میں 10 اگست کو بانی پی ٹی آئی  عمران خان کے طبی معائنے کی...

Fatah-4 Cruise Missile Fatah-4 Cruise Missile
پاکستان6 گھنٹے ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے مقامی طور پر تیار کیے گئے ’فتح 4‘ گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے توسیعی...

department of digital media department of digital media
پاکستان6 گھنٹے ago

پاکستان امن و استحکام کے پل کا کردار ادا کر سکتا ہے، مقررین کا مکالمہ، سفارتکاری اور ذمہ دارانہ ابلاغ پر زور

لاہور(صداۓ سچ نیوز) مقررین نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام، علاقائی تعاون اور مختلف اقوام...

Asif-Zardari Asif-Zardari
پاکستان6 گھنٹے ago

صدر آصف زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری  جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے نواز دیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) صدر آصف زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے...

sohail-afridi sohail-afridi
پاکستان9 گھنٹے ago

سہیل آفریدی کی قیادت میں لانگ مارچ  آج رات پشاور پہنچے گا

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا چار مارچ کو لکی مروت...

bilawal bilawal
پاکستان9 گھنٹے ago

بلاول بھٹو کی مختلف پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں، سیاسی و تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مختلف پارٹی رہنماؤں نے الگ الگ ملاقاتیں...

Crude Oil Crude Oil
تازہ ترین9 گھنٹے ago

مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی ترسیل بہتر، خام تیل 100 ڈالر سے نیچے آگیا

مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی ترسیل بہتر ہونے کے بعد عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہوگئیں۔ عالمی مارکیٹ میں...

Ishaq-Dar-&-UN-Secretary-General Ishaq-Dar-&-UN-Secretary-General
پاکستان9 گھنٹے ago

یواین سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد، تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے پر زور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں...

gold-rates gold-rates
پاکستان9 گھنٹے ago

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کا آج کیا ریٹ رہا؟

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں برقرار رہیں۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک...

Trending