Connect with us

تازہ ترین

اسرائیل نے جدید اے آئی سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے ایران کے اعلیٰ عہدیداروں کو نشانہ بنایا، امریکی اخبار

ai

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل کی جانب سے ایران میں بڑے پیمانے پر اہداف کو نشانہ بنانے اور  ایرانی  قیادت کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں میں  ایک نہایت خفیہ اور جدید مصنوعی ذہانت  پر مبنی نظام کا استعمال کیا جارہا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں سینیئر اسرائیلی عسکری اور انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جاسوسی کی دنیا میں یہ نیا اے آئی نظام گزشتہ دہائی کی اہم ترین پیشرفت میں شمار ہوتا ہے۔ 

یہ نظام اسرائیل کے اس وسیع انٹیلی جنس نیٹ ورک کا  مرکز ہے جس میں موساد اور اسرائیلی فوج کا ایلیٹ سائبر یونٹ 8200 بھی شمال ہے۔ 

گزشتہ کئی برسوں کے دوران ان اداروں نے ایران کے ڈیجیٹل نظام میں گہرائی تک رسائی حاصل کرتے ہوئے  بڑے پیمانے پر ایسا ڈیٹا جمع کیا جسے انسانی تجزیہ کاروں کے لیے پراسیس کرنا ممکن نہیں تھا۔

رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت پر مبنی اس آپریشن کی بنیاد پانچ سال قبل سائبر حملوں کے تبادلے کے دوران رکھی گئی تھی۔ بظاہر تو اسرائیل نے ایران کے ڈیجیٹل حملوں کے جواب میں محدود نوعیت کی رکاوٹیں پیدا کیں جیسے اسٹریٹ لائٹس، پیٹرول پمپس اور اے ٹی ایمز کو غیر فعال کرنا تاہم اسی دوران یونٹ 8200 نے خفیہ طور پر ایران کے اہم انفراسٹرکچر میں خاموشی سے  دراندازی کر لی تھی۔

اسرائیلی افواج نے ایران کے داخلی سکیورٹی نظام، ٹریفک کیمروں، ادائیگی کے پلیٹ فارمز اورپاسداران انقلاب، فوج اور مقامی پولیس کے حساس ڈیٹا بیس تک بھی رسائی حاصل کر لی تھی۔ 

رپورٹ کے مطابق ایران کے سخت حکومتی اقدامات بھی بالواسطہ طور پر اسرائیلی جاسوسی میں معاون ثابت ہوئے۔ جب حکومت نے عوامی احتجاج کو دبانے کے لیے کمیونی کیشن نیٹ ورکس کو مرکزی کنٹرول میں لا کر ایک ’انٹرنیٹ کِل سوئچ‘ قائم کیا تو یہ دراصل ایک بڑا ڈیجیٹل چوک پوائنٹ بن گیا۔

اسرائیلی اہلکاروں نے اسی مرکزی نظام کو خفیہ نگرانی کے مرکز کے طور پر استعمال کرتے ہوئے حکومتی اہلکاروں، سکیورٹی گارڈز اور ان کے اہلِ خانہ کی ای میلز، فون کالز اور پیغامات تک رسائی حاصل کی۔ 

رپورٹ کے مطابق یہ جدید اے آئی پلیٹ فارم مسلسل اس وسیع ڈیٹا کا تجزیہ کرتا رہا اور ایرانی قیادت کی روزمرہ سرگرمیوں، رویوں اور نقل و حرکت سے متعلق رجحانات اور فوری معلومات اخذ کرتا ہے۔ اسی تکنیکی برتری نے اسرائیل کو میدانِ جنگ میں غیر معمولی صلاحیتیں فراہم کیں۔

مصنوعی ذہانت  سے حاصل شدہ معلومات اس قدر تیز اور درست ہوتی ہیں کہ اسرائیلی فوج دورانِ پرواز بھی سپرسونک میزائلوں کا رخ بدل کر متحرک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کی ایک مثال گزشتہ سال ہونے والی ایران اسرائیل جنگ میں سامنے آئی جب پاسداران انقلاب کے  ایرو اسپیس کمانڈر امیر علی حاجی زادہ کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے دفتر سے قریبی اپارٹمنٹ کی جانب جا رہے تھے۔

 رپورٹ کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیل اسی نظام کی مدد سے 250 سے زائد ایرانی اعلیٰ عہدیداروں کو نشانہ بنا کر چکا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

sheikh-hasina sheikh-hasina
تازہ ترین4 منٹس ago

حسینہ واجد کی حوالگی تک وزیر اعظم بھارت کا دورہ نہیں کریں گے، بنگلادیش کا دو ٹوک اعلان

ڈھاکہ (صداۓ سچ نیوز) بنگلادیش کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ جب تک بھارت سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ...

images-of-3-iranian-pilots images-of-3-iranian-pilots
تازہ ترین11 منٹس ago

ایران نے قطر میں امریکی اڈے پر فضائی حملے کے بعد قطر میں مبینہ طور پر گرفتار 3 ایرانی پائلٹس کی تصاویر جاری کردیں

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے 2 مارچ کو قطر میں امریکی فوجی اڈے پر فضائی حملے کے بعد لاپتا...

salal-dam salal-dam
پاکستان17 منٹس ago

بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ مکمل کھول دیے، سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ مکمل طور پر کھول دیے، جس کے بعد دریائے چناب میں پاکستان کی...

jamat-e-islami-protests jamat-e-islami-protests
پاکستان34 منٹس ago

پیٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور، پشاور میں دھرنے

کراچی، لاہور اور پشاور میں پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی نے دھرنے دے دیے۔ کراچی میں جماعت اسلامی کی...

us-iran us-iran
تازہ ترین41 منٹس ago

‘ایران کے محافظ آپ کی ٹانگیں توڑ دیں گے’، آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینےکے ٹرمپ کے بیان پر ایرانی آرمی چیف کا سخت بیان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے آبنائے ہرمزکو امریکی علاقہ قرار  دینےکے ٹرمپ کے...

UK Economic Growth UK Economic Growth
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ نہ رکی تو برطانوی معیشت کی ترقی رک جائے گی، ماہرین

نئے برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کو خبردر کیا گیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ اگر 2026...

Intelligence-Based Operation, Balochistan Intelligence-Based Operation, Balochistan
پاکستان9 گھنٹے ago

بلوچستان، خاران میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 دہشتگرد ہلاک

ٰخاران (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان کے علاقے ٰخاران میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں...

Israeli Strikes in Southern Lebano Israeli Strikes in Southern Lebano
تازہ ترین9 گھنٹے ago

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، حزب اللّٰہ کمانڈر سمیت متعدد افراد شہید

بیروت (صداۓ سچ نیوز) جنوبی لبنان میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان...

us-army us-army
تازہ ترین9 گھنٹے ago

اسٹروا ایپ سے امریکی فوجی اڈوں کی حساس معلومات لیک ہونے کا انکشاف

اسٹروا ایپ سے امریکی فوجی اڈوں کی حساس معلومات لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی ٹی وی اسکائی نیوزکی...

US-Pakistan Bilateral Trade US-Pakistan Bilateral Trade
پاکستان10 گھنٹے ago

امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی، امریکی ناظم الامور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا کہناہے کہ امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت...

Trending