Connect with us

تازہ ترین

ایران جنگ میں امریکا کون سے ہتھیار استعمال کر رہا ہے؟

planes

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) دفاع کے لیے سالانہ تقریباً 1 ٹریلین ڈالرز خرچ کرنے والے امریکا کے پاس زبردست فوجی اور تکنیکی صلاحیتیں ہیں۔

امریکا کے پاس دنیا میں طیاروں کا سب سے بڑا بیڑہ موجود ہے، جس میں تقریباََ 13 ہزار 23 ہوائی جہازوں کے ساتھ ساتھ 5 ہزار 200 نیوکلیئر وار ہیڈز شامل ہیں۔

اسی لیے گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی عوام سے خطاب کے دوران ایران کو سخت حملے کر کے پتھروں کے دور میں بھیجنے کی دھمکی دینا کوئی حیرانی کی بات نہیں ہے۔

ایران جنگ میں امریکا کون سے ہتھیار استعمال کر رہا ہے؟

امریکا نے ایران پر اپنے حملوں میں 20 سے زائد قسم کے طیارے، بحری جہاز اور میزائل استعمال کیے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ’آپریشن ایپک فیوری‘ کو 2003ء میں عراق کے خلاف ہونے والی جنگ کے بعد سب سے بڑا آپریشن قرار دیا ہے۔

کانگریس کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ایران پر حملوں کے پہلے 2 دنوں میں تقریباً 5.6 بلین ڈالرز خرچ کیے۔

ایران کے خلاف امریکی آپریشن میں فضائی، زمینی اور بحری تینوں طاقتیں شامل ہیں۔

فضا میں B-52 ،B-1 اور B-2 بمبار طیارے استعمال ہو رہے ہیں، جن میں B-2 سب سے جدید ہے اور ریڈار سے چھپ کر حملہ کرتا ہے، F-15 ،F-16 اور F-18 لڑاکا طیارے بھی فضائی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

علاوہ ازیں F-22 اور F-35 جدید اسٹیلتھ طیاروں سے بھی ایران پر حملے کیے جا رہے ہیں جو بغیر نظر آئے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جدید لڑاکا طیاروں کے ساتھ ساتھ ’ای تھری سینٹری‘ جیسے اہم جاسوس طیاروں کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

آپریشن میں جدید ڈرونز بھی استعمال کیے جا رہے ہیں، جن میں لوکس ڈرونز، MQ-9 ریپر ڈرونز شامل ہیں، جو 27 گھنٹے تک ہوا میں رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

امریکا نے اپنا جدید اور مہنگا ترین بحری جہاز جیرالڈ فورڈ بھی استعمال کیا ہے جس کی قیمت تقریباً 13 بلین ڈالرز ہے۔

1980ء کی دہائی میں تیار کیا گیا امریکی بحری جہاز ابراہم لنکن بھی مشرقِ وسطیٰ میں موجود ہے، اس کی قیمت 4.5 بلین ڈالرز ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Trump Trump
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ہم آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس نہیں چاہتے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس نہیں چاہتے۔...

shehbaz-sharif-address shehbaz-sharif-address
پاکستان6 گھنٹے ago

چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کےساتھ چٹان کی طرح کھڑارہا، وزیراعظم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم نے پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب...

Faisal-Edhi Faisal-Edhi
پاکستان6 گھنٹے ago

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار رضاکاروں میں سعد ایدھی بھی شامل تھے، فیصل ایدھی

تل ابیب(صداے سچ نیوز) سماجی کارکن فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ 18 مئی کو اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 430...

Agosh trust Agosh trust
پاکستان6 گھنٹے ago

ظفر شیخ کا آغوش ہوم ٹرسٹ کا دورہ، بے سہارا خواتین اور یتیم بچیوں کے لیے کارپوریٹ سیکٹر سے تعاون کی اپیل

کراچی(صداے سچ نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق مشیر برائے گورنر، سابق ڈائریکٹر جنرل ڈیبٹ مینجمنٹ اور وزارتِ خزانہ...

Marco-Rubio Marco-Rubio
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایران پر کچھ پیش رفت ہوئی ہے، شاید پاکستانی حکام آج تہران جارہے ہیں، مارکو روبیو

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران پر کچھ پیش رفت ہوئی...

anmol-pinki anmol-pinki
پاکستان9 گھنٹے ago

کوکین کوئین انمول پنکی کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، بینک اکاونٹس کی تفصیل بھی منظر عام پر

لاہور (صداۓ سچ نیوز) کوکین کوئین انمول پنکی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا، کئی کارپوریٹ شخصیات اور...

field marshal asim munir field marshal asim munir
پاکستان9 گھنٹے ago

ملک میں پائیدار امن واستحکام کے قیام تک دہشتگردی کیخلاف جنگ قومی عزم کیساتھ جاری رہےگی، فیلڈ مارشل

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح کردیا کہ ملک میں پائیدار...

Mohsin naqvi Mohsin naqvi
تازہ ترین9 گھنٹے ago

محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے 24 گھنٹے میں دوسری ملاقات

تہران (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے 24 گھنٹے میں دوسری بار ایرانی ہم منصب اسکندر...

heatwave heatwave
پاکستان9 گھنٹے ago

پنجاب میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

لاہور (صداۓ سچ نیوز) پنجاب میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق صوبے...

iran-president masoud pezeskian iran-president masoud pezeskian
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ایرانی حکومت اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، مسعود پزشکیان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان  نے کہا ہےکہ  ایرانی حکومت اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی...

Trending