Connect with us

تازہ ترین

رائے عامہ

Syed Abbas Haider Shah Advocate

تحریر: سید عباس حیدر شاہ ایڈووکیٹ

مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر تاریخ کے نازک ترین موڑ پر کھڑا ہے، جہاں جنگ اور امن کے درمیان لکیر پہلے سے زیادہ دھندلی ہو چکی ہے ایران امریکہ مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔

حالیہ دنوں میں امریکہ کی جانب سے جنگ بندی اور ایران کے ساتھ مذاکرات کا آغاز بظاہر ایک مثبت پیش رفت محسوس ہوتی ہے، مگر خطے کی سیاسی تاریخ ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ ہر سفارتی اقدام کے پیچھے محض امن کی خواہش کارفرما نہیں ہوتی، بلکہ طاقت کے توازن کو اپنے حق میں موڑنے کی ایک گہری حکمتِ عملی بھی شامل ہوتی ہے۔

امریکہ کی خارجہ پالیسی کا ماضی اس امر کا گواہ ہے کہ وہ اکثر مذاکرات کو دباؤ کے ایک مؤثر ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا آیا ہے۔ اقتصادی پابندیاں، سمندری ناکہ بندی، اور سفارتی تنہائی جیسے اقدامات کے ذریعے مخالف ریاستوں کو اس نہج پر لایا جاتا ہے جہاں وہ امریکہ کی شرائط تسلیم کرنے پر مجبور ہو جائیں، حالیہ آبنائے ہرمز کی ناکا بندی بھی اسی کا حصہ ہے۔

ایران کے ساتھ جاری حالیہ مذاکرات کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، جہاں بظاہر امن کی کوشش درحقیقت ایک نئی قسم کی اسٹریٹجک کشمکش معلوم ہوتی ہے گو کہ اس وقت مجبور ایران نہیں بلکہ امریکہ زیادہ مجبور نظر آ رہا ہے۔

تاہم، ایران کا مؤقف اس بار ماضی سے مختلف نظر آتا ہے۔ تہران نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی ایسے معاہدے کو قبول نہیں کرے گا جو اس کی خودمختاری یا قومی مفادات کو نقصان پہنچائے بلکہ حیران کن بات یہ ہے کہ ایران نے اپنے دس شرائط پیش کر دیے ہیں جو منظر عام پر موجود ہیں جن میں سے اکثر پر امریکا راضی بھی ہوگیا تھا مگر امریکہ کے اعلیٰ سطح کے عہدہ دار (سیاسی و عسکری)جو ان شرائط پر راضی ہوگئے تھے اور چاہتے تھے کہ جنگ بندی ہوجائے ٹرمپ نے انہیں فارغ کردیا اور آبنائے ہرمز کی ناکا بندی کر کے ٹرمپ نے نیا تماشا کھڑا کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نامنصفانہ جنگ (صیہونی استکبار اور تنہا ایرانی استقامت)

حد تو یہ ہے کہ جو بھی امریکی عہدےدار ٹرمپ سے اتفاق نہیں کرتا وہ اپنے عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے اور دوسری طرف "ابو الجھوٹ” بابائے جھوٹ امریکی صدر یہ تاثر دے رہا ہے کہ ایرانی قیادت جنگ بندی پر آپس میں متفق نہیں الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے۔

خیر! ایران کی قیادت برابری کی سطح پر مذاکرات کرنا چاہتی ہے جو کہ ایک جائز قانونی و اخلاقی قدم ہے اور ساتھ ساتھ خطے میں ایک دیرپا امن کے قیام کے لیے ایک جائز و با عزت معاہدے کی خواہاں ہے، جو نہ صرف خطے میں استحکام لائے بلکہ طاقت کے غیر متوازن استعمال کو بھی محدود کرے۔ یہی وجہ ہے کہ ایران نے دباؤ کے باوجود پسپائی اختیار نہیں کی بلکہ ایک مضبوط اور خوداعتماد بن کر فولاد کی مانند کھڑا ہے اور ایک طاقتور موقف اپنایا ہوا ہے۔

ان حالات کے درمیان بعض خفیہ اطلاعات نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ کہ امریکہ اور صیہونی قابض ریاست اس وقت ایران کے نئے سپریم لیڈر کی تلاش میں ہیں اور ان کو بھی شہید کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ وہ رجیم چینج کا دعویٰ کر سکیں!

مزید یہ کہ بعض اطلاعات کے مطابق، جنگ بندی کے دوران امریکہ اور اسرائیل مبینہ طور پر ایسے مواقع کی تلاش میں ہیں جن کے ذریعے ایران کی باقی مانندہ اعلیٰ قیادت جو شہید سید علی خامنہ ای کے رفقاء ہیں ان کو بھی نشانہ بنایا جا سکے۔

اگرچہ ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں، لیکن ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے انہیں سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جنگ بندی دراصل ایک حکمتِ عملی ہے جس کے ذریعے وقت حاصل کر کے دوبارہ عسکری تیاری کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشرق کا افق اور ظہورِ سحر

یہاں ایک اہم سوال جنم لیتا ہے: کیا واقعی جنگ بندی امن کا پیش خیمہ ہے، یا یہ محض ایک وقفہ ہے جس کے بعد ایک نئی اور زیادہ شدید محاذ آرائی کا آغاز ہو سکتا ہے؟ خطے کے تجزیہ کار اس حوالے سے منقسم نظر آتے ہیں۔ کچھ کے نزدیک یہ سفارتی عمل ایک ممکنہ حل کی طرف پیش رفت ہے، جبکہ دیگر اسے ایک وقتی چال قرار دیتے ہیں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ عالمی رائے عامہ میں ایک نیا رجحان ابھر رہا ہے۔ ماضی کے برعکس، اب دنیا کے مختلف حصوں میں ایسے افراد اور حلقے موجود ہیں جو طاقت کے یکطرفہ استعمال کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کے نزدیک موجودہ صورتحال میں ایران نے نہ صرف عسکری بلکہ نفسیاتی سطح پر بھی ایک مضبوط پوزیشن حاصل کر لی ہے اور یہ جنگ جیت چکا ہے۔

ان کا خیال ہے کہ مزاحمت اور استقامت نے ایران کو ایک ایسی جگہ لا کھڑا کیا ہے جہاں وہ خود ایک نئے فاتح کے طور پر ابھرا ہے، اور یہ عالمی طور پر ایک حیرت انگیز کامیابی دیکھی جا رہی ہے۔۔

تاہم، بعض خود کو ریشنل کہنے والے تجزیہ نگار اور عام افراد کے مطابق! حقیقت اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے۔ جنگ کا فیصلہ محض میدانِ جنگ میں نہیں ہوتا بلکہ سفارتی میزوں، اقتصادی دباؤ، اور عالمی اتحادوں کے ذریعے بھی طے ہوتا ہے۔ ایران کی مزاحمت اپنی جگہ، مگر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے عالمی اثر و رسوخ کو نظرانداز کرنا بھی ایک سادہ لوحی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: میں ایک امریکہ مخالف جوان ہوں

یہاں پر میرا اپنا ذاتی خیال ہے کہ اب بھی اس طرح کی سوچ رکھنا کہ امریکہ و صیہونی ناقابلِ شکست ہیں یہ دراصل سادہ لوحی ہے نہ کہ امریکہ و اس کے اتحادیوں کے عالمی اثر و رسوخ کو نظرانداز کرنا، کیونکہ حالیہ ۴۰ روزہ جنگ میں دنیا نے دیکھا کہ کس طرح ایران نے ان کی دن رات پٹائی کی اور امریکہ کو مذاکرات کی میز پر لے آئے۔

لہذا اب آنے والے دن اس خطے کے مستقبل کا تعین کریں گے۔ اگر مذاکرات سنجیدگی سے آگے بڑھتے ہیں تو ایک نیا توازن پیدا ہو سکتا ہے جو خوش آئند ہوگا، لیکن اگر یہ محض وقتی حربہ ثابت ہوئے اور امریکہ و صیہونی ریاست نے دھوکا کیا تو مشرقِ وسطیٰ ایک اور طویل اور تباہ کن تصادم کی طرف بڑھ سکتا ہے۔

فی الحال، دنیا ایک ایسے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جہاں بیانیے، حقیقت سے زیادہ اثرانداز ہو رہے ہیں اور یہی اس بحران کا سب سے خطرناک پہلو ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان1 دن ago

دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کرتے...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین1 دن ago

ایران کی پاسداران انقلاب فورس کا امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی...

Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2. Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2.
پاکستان1 دن ago

اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں سِوک اینڈ کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے ارکان کا ذمہ داریاں سنبھالنے کا اعلان

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں ایوننگ شفٹ کی کلاس نمائندگان...

Syed Shajjar Abbas Advocate Syed Shajjar Abbas Advocate
پاکستان1 دن ago

یونین کونسل کے ہیڈکوارٹر کے معاملہ پر اہلیان علاقہ کی رائے کو ہر صورت مقدم جانا جائیگا، سید شبر عباس ایڈووکیٹ

گوجر خان (صدائے سچ نیوز) ہرنال اڈہ پر سید شبر عباس ایڈووکیٹ کی صدارت اور اہلیان ہرنال کی میزبانی میں...

ambulance ambulance
پاکستان2 دن ago

ڈیرہ اسماعیل خان، دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ  خودکش دھماکےکے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر...

High Blood Pressure Patients High Blood Pressure Patients
تازہ ترین2 دن ago

ہائی بلڈ پریشر کے بیشتر مریض ہارٹ اٹیک، قبل ازوقت موت کے خطرے سے لاعلم رہتے ہیں، تحقیق

آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے آدھے سے زائد مریض...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان2 دن ago

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا اعلان ‘کھودا پہاڑ نکلا چوہا’ ثابت ہوا، عطا تارڑ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان2 دن ago

محسن نقوی کی کے پی اسمبلی ارکان کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر سے اجازت کے مراسلے پر تنقید

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کے پی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ارکان اسمبلی کی گرفتاری...

inflation inflation
تازہ ترین2 دن ago

ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ

تہران (صداۓ سچ نیوز) جنگ کے دوران معاشی دباؤ میں گھرے ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین2 دن ago

ایران کی سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان تنازع کے حل کیلئے مدد کی پیشکش

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) قطری نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےکہا کہ سعودی عرب اور...

Trending