Connect with us

پاکستان

ٹی بی آج بھی دنیا بھر میں صحتِ عامہ کے لیے سنگین چیلنج ہے، وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال

mustafa kamal

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے جنیوا میں ٹی بی ویکسین ایکسیلیریٹر کونسل کے چوتھے اعلیٰ سطحی اجلاس میں عالمی سطح پر ٹی بی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹی بی آج بھی دنیا بھر میں صحتِ عامہ کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے، جو پاکستان جیسے زیادہ بوجھ برداشت کرنے والے ممالک کو غیر متناسب طور پر متاثر کرتا ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیرِ صحت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موثر، قابلِ رسائی اور سستی ٹی بی ویکسین کے بغیر اس مرض کا خاتمہ ممکن نہیں۔ انہوں نے تین اہم ترجیحات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نئی ٹی بی ویکسین کو عالمی عوامی اثاثہ کے طور پر دیکھا جانا چاہیے تاکہ زیادہ متاثرہ ممالک کو قیمت یا پیداواری صلاحیت کی بنیاد پر تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے منصفانہ تقسیم کے نظام اور علاقائی سطح پر پیداواری صلاحیت میں اضافہ ناگزیر ہے۔

وزیرِ صحت نے کہا کہ ٹی بی ویکسین کا نفاذ قومی صحت اور حفاظتی ٹیکہ جات کے نظام کے ساتھ مربوط ہونا چاہیے جس میں بنیادی صحت کی سہولیات، نگرانی کے نظام، لیبارٹری نیٹ ورکس اور ڈیجیٹل ہیلتھ انفراسٹرکچر شامل ہوں۔وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ پاکستان نے ملک میں تیاری، آگاہی اور کمیونٹی شراکت داری کے لیے ورکنگ گروپ کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ٹی بی ویکسین کے لیے مستقل اور قابلِ پیش گوئی فنڈنگ یقینی بنائی جائے کیونکہ ٹی بی ویکسین کی تیاری تیز کرنے کے لیے عالمی سطح پر پائیدار مالی وسائل کی فراہمی ناگزیر ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ جی۔20 سمیت دیگر عالمی فورمز پر ٹی بی ویکسین کی مالی معاونت کو ترجیح دی جائے۔وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ پاکستان ٹی بی کے خاتمے کے لیے اپنی کوششوں کو مزید مضبوط بنائے گا اور ٹی بی ویکسین کی تحقیق، تیاری اور منصفانہ تقسیم کے لیے عالمی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی بی سے بچائو کے لئے فوری اقدامات، جدت اور عالمی یکجہتی کی متقاضی ہے اور مشترکہ کوششوں سے لاکھوں جانیں بچائی جا سکتی ہیں

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

trump-netanyahu trump-netanyahu
تازہ ترین53 سیکنڈز ago

اسرائیلی وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان رابطہ، مختلف محاذوں پر رابطہ اور ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا،...

Mubashir Hassan and Raeesa Adil Mubashir Hassan and Raeesa Adil
ایکسکلوسِو12 گھنٹے ago

رئیسہ عادل نئی پرنسپل انفارمیشن آفیسر، مبشر حسن ڈی جی ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز) وفاقی حکومت نے انفار میشن گروپ کے گریڈ 20کے افسران رئیسہ عادل کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر...

fgeha meeting fgeha meeting
پاکستان13 گھنٹے ago

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی میں آکشن کمیٹی کا اجلاس، سیکٹر G-13 اور G-14 کے کمرشل پلاٹس کی نیلامی کے امور پر غور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) میں آکشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،...

strait-of-hormuz strait-of-hormuz
تازہ ترین14 گھنٹے ago

امریکی مہم جوئی سے آبنائے ہرمز سے فائدہ اٹھانے والے ممالک کے مفادات متاثر ہوں گے، ایران

ایران (صداۓ سچ نیوز) ترجمان پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی افواج نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول قائم کر...

Pakistan-Navy Pakistan-Navy
پاکستان14 گھنٹے ago

پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب ڈوبنے والی کارگو کشتی کے عملے کو بچالیا

اورماڑہ (صداۓ سچ نیوز) پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے نے 24 گھنٹوں میں دوسرے کامیاب ریسکیو آپریشن میں...

centcom centcom
تازہ ترین14 گھنٹے ago

دو روز میں ایرانی اہداف پر 170 حملے کیے، ساحل کے نزدیک اہداف کو نشانہ بنایا، امریکی سینٹکام

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے دو روز میں ایرانی اہداف...

aircraft aircraft
تازہ ترین1 دن ago

شہید ایرانی سپریم لیڈر اور ان کےاہل خانہ کے جسد خاکی لےکر طیارہ نجف ائیرپورٹ سے مشہد کیلئے روانہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق شہید ایرانی سپریم لیڈر اور ان کے اہل خانہ کے جسد...

us-iran us-iran
تازہ ترین1 دن ago

آؤ ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں، وعدہ کرتے ہیں کہ کوئی امریکی فوجی زندہ واپس نہیں جاسکے گا، ایران کی سخت وارننگ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ آؤ ہم تمہارا...

ismail baqae ismail baqae
تازہ ترین1 دن ago

نیٹو چیف کے بیانات جنگ میں یورپی ممالک کی دانستہ شمولیت کا اعتراف ہیں، اسماعیل بقائی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک...

crude-oil crude-oil
تازہ ترین1 دن ago

امریکا ایران کشیدگی ،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ...

Trending