پاکستان
ملک میں پائیدار امن واستحکام کے قیام تک دہشتگردی کیخلاف جنگ قومی عزم کیساتھ جاری رہےگی، فیلڈ مارشل
اسلام آباد (صداے سچ نیوز) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح کردیا کہ ملک میں پائیدار امن و استحکام کے قیام تک دہشتگردی کے خلاف جنگ قومی عزم کےساتھ جاری رہے گی۔
پاک فوج کے افسران و جوانوں کو عسکری اعزازات دینے کےلیے جی ایچ کیو میں تقریب ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی فیلد مارشل عاصم منیر تھے۔
فیلڈ مارشل نے شہداء کے اہلِخانہ کی ثابت قدمی، وقار اور حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شہداء کی بے مثال قربانیوں اور وطن سے لازوال وابستگی کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے شہداء کے اہلِ خانہ، افسران اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا ، آپریشنز میں غیر معمولی بہادری اور وطن کیلئے نمایاں خدمات کے اعتراف میں مختلف اعزازات بشمول 50 ستارہ امتیاز اور12 تمغہ بسالت عطا کیے گئے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ شہدا اور غازی قوم کا لازوال فخر ہیں ، شہدا کی عزت اور قربانی ہر پاکستانی کے لیے مقدس امانت ہے ، مادر وطن کا امن و امان شہدا کی عظیم قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کا مرہون منت ہے۔
فیلڈمارشل نے پاک فوج اورقانون نافذ کرنےوالےاداروں کی آپریشنل تیاری اورغیر متزلزل عزم کو بھی سراہا۔
-
پاکستان4 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
برطانیہ اور یورپ4 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان5 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو9 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

