Connect with us

پاکستان

ایران کا امریکا کو دوٹوک جواب، پابندیاں ختم کرنے، منجمد اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ

ismail baqar qalibaf

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کی تازہ تجاویز کا جواب ثالث پاکستان کے ذریعے واشنگٹن کو بھجوا دیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ تہران نے امریکا کو واضح کیا ہے کہ منجمد اثاثوں کی بحالی، معاشی پابندیوں کا خاتمہ اور جنگی نقصانات کا معاوضہ ایران کے بنیادی مطالبات ہیں۔

ایران نے اپنی بندرگاہ پر ناکہ بندی ختم کرنے اور لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب امریکا نے ایران سے جوہری پروگرام محدود کرنے اور آبنائے ہرمز میں نقل و حرکت بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے جہاں سے دنیا کی بڑی تیل اور گیس کی ترسیل گزرتی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق امریکا نے 5 نکاتی شرائط پیش کی ہیں جن میں ایران کے افزودہ یورینیئم ذخائر امریکا کے حوالے کرنے اور صرف 1 جوہری مرکز فعال رکھنے کا مطالبہ شامل ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے‘، جبکہ امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں دوبارہ فوجی کارروائی پر غور جاری ہے۔

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر کشیدگی دوبارہ بڑھی تو تہران ہر ممکن جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

bangladesh-sheikh-hasinas bangladesh-sheikh-hasinas
تازہ ترین3 گھنٹے ago

شیخ حسینہ واجد کی وطن واپسی کا خیر مقدم کرتے ہیں، سزائے موت کے فیصلے پر نظر ثانی بھی ہو سکتی ہے، بنگلا دیش

ڈھاکہ (صداۓ سچ نیوز) بنگلا دیش حکومت نے معزول سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے وطن واپس آنے کے...

Ambulance Ambulance
پاکستان3 گھنٹے ago

پشاور، تہکال پایان میں گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی اور 4 بچے جاں بحق

پشاور (صداۓ سچ نیوز) پشاور کے علاقے تہکال پایان میں گھر میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق ہو...

soldiers soldiers
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایرانی فوج کو خطے میں امریکی اڈوں پر زمینی حملہ کرکے امریکی فوجیوں کو یرغمال بنا لینا چاہیے، سابق ایرانی وزیر خارجہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیر خارجہ منوچھر متکی نے کہا ہے کہ ایران فوج کو...

missiles-and-drones missiles-and-drones
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران کا کویت میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل اور ڈرون سے حملہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب  نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت میں واقع علی السالم ائیربیس...

missiles missiles
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایرانی فوج کے اردن کی الازرق ائیر بیس پر ڈرون حملے، امریکی فوج کے مواصلاتی نظام کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اردن کی  الازرق ائیربیس میں امریکی فوج کے...

missile over-hospital-in-ahvaz missile over-hospital-in-ahvaz
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران پر تازہ حملے، امریکی میزائل احواز شہر میں کینسر اسپتال کے قریب گرا، روسی میڈیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران پرامریکی میزائل حملوں کی تازہ لہر کے دوران احواز شہر میں شاہد بقائی کینسر اسپتال...

trump trump
تازہ ترین4 گھنٹے ago

صدر ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے پر غور شروع کر دیا، امریکی اخبار کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں زمینی...

lng-cargo lng-cargo
پاکستان14 گھنٹے ago

پاکستان نےجولائی کیلئے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نےجولائی کیلئے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا۔ پی ایل...

stick stick
پاکستان14 گھنٹے ago

خاتون ساتھی ورکرکو خواجہ سرا سے تشبیہ دینے پر سرکاری افسر کو جرمانےکی سزا سنادی گئی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) خاتون ساتھی ورکر کو  خواجہ سرا  سے تشبیہ  دینے پر سرکاری افسر کو 5 لاکھ...

strait-of-hormuz strait-of-hormuz
تازہ ترین14 گھنٹے ago

ایرانی پاسداران انقلاب نے مشرق وسطیٰ سے تمام توانائی برآمدات روکنے کی دھمکی دے دی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی بحری ناکہ بندی کی بحالی پر ایرانی پاسداران انقلاب نے مشرق وسطیٰ سے تمام...

Trending