پاکستان
یکم اپریل سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ، ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ یکم اپریل سے مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا، جو 4 اپریل تک مختلف علاقوں پر اثر انداز رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے بالائی اور میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش جبکہ گلیات میں بارش کے ساتھ برفباری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح پنجاب کے میدانی اور جنوبی علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ادھر کراچی سمیت اندرون سندھ میں 2 سے 4 اپریل کے دوران وقفے وقفے سے بارش ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس موسمی نظام کے باعث بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے، جبکہ مغربی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

